Khwab me yateem orphan hone ki tabeer
خواب میں یتیم ہو نا ذلت کی دلیل ہے۔
(۱) خواب میں خود کو یتیم پانا مقہور (غضب اور قہر نازل) ہونے کی علامت ہے۔ اس لیے کہ یتیم بھی مقہور ہوتا ہے کہ اس کے اموال دوسروں کے قبضے میں ہوتے ہیں ۔
(۲) خواب میں کسی یتیم کے سر کے بال مونڈنا اپنے زیر ناف بالوں کو صاف کرنے کی علامت ہے۔ اس لیے کہ انسان کے بدن میں دوسرے اعضاء کے مقابلے میں شرم گاہ یتیم ہے اس لیے کہ وہ اکیلی ہے جبکہ دیگر اعضاء جوڑے جوڑے ہیں ۔
(۳) جس کا حق پھنسا ہوا ہو وہ خواب میں کسی یتیم کو دیکھے تو تعبیر ہے کہ اس کا حق اس کو مل جائے گا۔ اور اپنے مقابل فریق پر غلبہ پائے گا ۔
(۴) اگر کوئی شخص خواب میں خود کو یتیمی کی حالت میں دیکھے تو بیداری میں اس کی بیوی، یا اس کے مال، یا اس کی طرف منسوب چیز کے معاملے اس کے ساتھ ظلم ہوگا۔