خواب میں یہودیوں کی عبادت گاہ  دیکھنے کی تعبیر

Khwab me yahudio jews ki ebadat gah dekhne ki tabeer

(۱) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے گھر میں بیعہ ہے یا اس کا گھر یہودیوں کا عبادت خانہ بن گیا ہے تو یہ اشارہ ہے کہ اس کے عقائد یہودیوں کے عقائد سے مشابہ ہوں گے۔

(۲) خواب میں اپنے آپ کو یہودیوں کی عبادت گاہ میں دیکھنا مذہبِ یہود اختیار کرنے کی نشانی ہے۔

(۳) بیعہ دیکھنا علم وحکمت، علوم منسوخہ اور اطباء پر دلالت کرتا ہے۔

(۴) کسی نے دیکھا کہ گویاوہ بیعہ میں کسی کی فرمانبرداری کر رہا ہے یا اہلِ بیعہ کی طرح کوئی عمل کر رہا ہے تو یہ دلالت کرتا ہے کہ صاحبِ خواب یہودیوں کی طرح زندگی گزار رہا ہے یا یہودیوں کی طرح اخلاق رکھتا ہے یا ان کے مذہب کی طرف مائل ہو رہا ہے یا وہ وعدہ خلافی کرتا ہے جیسا کہ گرجا گھر میں یہ کام کرے وعدہ خلافی کرتے ہیں اور کبھی اس کی دلالت معاشرتِ نصاریٰ یا ان کے مذہب کی طرف میلان پر بھی ہوتی ہے۔

(۵) مسجد اور بیعہ کو منہدم ہوتے ہوئے دیکھنا مسلمانوں پر دشمنوں کے غلبے اور ان کے عموم کی طرف اشارہ ہے۔

(۶) کبھی بیعہ دیکھنا کسی کے ہاتھ پر تقویٰ اور طاعت پر بیعت کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top