Khwab me urna fly krna
(۱) خواب میں اڑنا بیداری میں سفر کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) اور الٹا لیٹ کر اڑ ناراحت کی علامت ہے۔
(۳) مقیم کے لئے اڑنا کوئی بہتر نہیں ہے۔
(۴) ایک چھت سے دوسری چھت کی طرف پرواز کرنا ایک بڑے آدمی کی طرف سے دوسرے بڑے رفیع القدر آدمی کی طرف منتقل ہونے پر دلالت کرتا ہے اور چھتوں میں سے جو چھت اونچی ہو وہ اس شخص کے ارفع واعلی ہونے پر دلالت کرتا ہے اور بعض اہلِ تعبیر کے نزدیک چھت کی تعبیر عورت ہے چنانچہ ایک چھت سے دوسری چھت کی طرف اڑنا ایک عورت سے دوسری عورت کی طرف جانے کی دلیل ہے، اگر کوئی عورت کسی جاننے والے آدمی کے گھر کی طرف گئی تو دلیل ہے وہ اس شخص سے نکاح کرے گی۔
(۶) خواب میں ایک معروف گھر سے کسی بعید غیر معروف گھر کی طرف پرواز کرنا مر نے پر دلالت کرتا ہے۔
(۷) قیدی کے لئے خواب میں اڑنا قید سے خلاصی اور غلام کے لئے آزادی کی دلیل ہے۔
(۸) غلام کا دیوار کے روشن دان سے اڑنا اس کے بھگوڑا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۹) پروں کے ساتھ اڑنا زیادہ سفر کرنے کی علامت ہے۔
(۱۰) بے پر اڑنا ایک حال سے دوسری حالت کی طرف منتقل ہونے یا ایک مکان سے دوسرے مکان میں شفٹ ہونے پر دلیل ہے۔
(۱۱) اور مسافر کے لئے اڑنا اپنے وطن کی طرف آنے کی دلیل ہے اور بقولِ بعض یہ خواب بھی کثرتِ اسفار کی علامت ہے۔
(۱۲) خواب میں پرندوں کے ساتھ اڑنا مسافروں کے ساتھ مصاحبت کی دلیل ہے۔
(۱۳) لالچی آدمی کے لئے اڑنے کی کوئی اچھی تعبیر نہیں ہے۔
(۱۴) خواب میں کسی انسان کے ساتھ اڑنے میں مقابلہ کرنا، اس سے آگے نکلنا اس پر غالب آنے کی دلیل ہے اور آگے نکلنے والا رفیع انسان ہو گا۔
(۱۵) پہاڑوں کے اوپر پرواز کرنا حکومت ملنے اور اس حکومت کے ذریعے دوسرے بادشاہوں پر بغیر مشقت کے غالب آنے اور ان بادشاہوں کے ان کے مطیع ہونے کی بشارت ہے۔
(۱۶) سلطنت کے اہل کے لئے پرواز کرنا سلطنت ملنے کی دلیل ہے۔
(۱۷) اور اڑتے وقت کسی چیز پر گرنا اس چیز کے مالک ہونے کی علامت ہے۔
(۱۸) اور اگر حکومت کرنے کا اہل نہ ہو تو دین میں خطا واقع ہونے اور بیمار ہونے کی دلیل ہے۔
(۱۹) اڑ کر اپنے منزلِ مقصود تک پہنچنا سفر میں خیر پانے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۰) اڑ کر آسمان کی فضا میں چھپ جانا اور واپس نہ آنا بھی موت کی علامت ہے۔
(۲۱) ہوا میں اڑنا شدید بیماری میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہونے کی دلیل ہے۔
(۲۲) نیچے سے اوپر کی طرف پرواز کرنا اپنی تمنا کو حاصل کرنے اور بقدرِ اڑان عزت ورفعت حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۳) خواب دیکھا گویا وہ کبوتری کی طرح ہوا میں اڑ رہا ہے اور زمین والوں پر مکمل تصرف نفع ونقصان پہنچانے کی صورت میں کرنے پر بھی قادر ہے تو دلیل ہے وہ حکومت پائے گا، عزت ورفعت کی دولت سے مالا مال ہو گا۔
(۲۴) اگر دیکھا وہ گھروں اور گلی کوچوں کے اوپر اڑ رہا ہے تو اضطراب پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۵) اگر دیکھا کہ وہ آسمان کی طرف اڑ رہا ہے اگر صاحبِ خواب غلام ہے تو بڑے لوگوں کی طرف منتقل ہو جائے گا۔
(۲۶) اگر دیکھا کہ اس کے ساتھ کوئی اور پرندہ بھی اڑ رہا ہے تو یہ دلالت کرتا ہے کہ وہ اجنبی لوگوں میں جائے گا، یہ خواب شریر لوگوں کے حق میں گھٹیا ہے۔
(۲۷) نیز پانی کے وہ جانور کہ جن کا شکار کیا جاتا ہے ان کے لئے آفت کی اطلاع ہے۔
(۲۸) اگر دیکھا کہ وہ زمین سے تھوڑا سا بلند ہو کر اڑ رہا ہے تو یہ علامت ہے اس بات کی کہ وہ سفر کرے گا اور سفر سے بخیر وعافیت واپس لوٹ آئے گا۔
(۲۹) اگر کسی آدمی نے دیکھا کہ وہ فضا میں اپنے ارادہ سے اڑ رہا ہے اور پھر اپنے ارادے سے ہی اڑنا چھوڑ دیتا ہے تو یہ علامت ہے کہ اسے خیرِ کثیر حاصل ہو گا اور اس کے کام آسان ہو جائیں گے۔
(۳۰) اگر غلام نے دیکھا کہ وہ اپنے مولی کے گھر میں اڑ رہا ہے تو یہ علامت ہے کہ وہ اس گھر کے تمام مکینوں سے افضل ہے۔
(۳۱) اگر کسی غلام نے دیکھا کہ وہ اس دوران گر گیا ہے تو یہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ اسے اس فضیلت کے بعد گھر سے نکال دیا جائے گا۔
(۳۲) اگر اس غلام نے دیکھا کہ وہ اڑتے ہوئے اپنے مولی کے گھر میں سے نکلا ہے تو دلیل ہے اسے فروخت کر دیا جائے گا۔
(۳۳) اگر دیکھا کہ وہ اڑتے ہوئے روشندان سے نکلا ہے تو علامت ہے کہ وہ بھاگ جائے گا۔
(۳۴) جس شخص نے دیکھا کہ وہ اڑ رہا ہے اور گدی کے بل لیٹا ہوا ہے اگر وہ بحری سفر کر رہا ہے یا اس کا ارادہ ہے تو یہ خیر کی دلیل ہے اور باقی تمام لوگوں کے حق میں بیکاری وبے روز گاری کی علامت ہے اور مریضوں کے حق میں موت پر دلالت کرتا ہے۔
(۳۵) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اڑنا چاہ رہا ہے مگر اڑنے کی قدرت نہیں یا یہ کہ وہ اڑ رہا ہے مگر اس کا سر زمین کی طرف ہے اور پاؤں اوپر کی طرف ہیں تو یہ دلالت کرتا ہے کہ اسے بہت زیادہ شر کا سامنا ہو گا۔
(۳۶) اگر مریض نے دیکھا کہ وہ اڑ رہا ہے تو وہ اس کی موت کی دلیل ہے۔
(۳۷) اگر یہ خواب کسی شاہسوار نے دیکھا ہے تو عمدہ شہسواری کی دلیل ہے، نیز وہ مستقل پڑاؤ کسی ایک جگہ نہ ڈالے گا، قیدیوں کے حق میں آزادی ورہائی کی علامت ہے۔
(۳۷) اور جس شخص نے دیکھا کہ وہ اسٹریچر (یا ڈولی) اڑ رہا وہ اس پر سویا ہوا ہے یا کسی اور چیز پر سویا ہوا ہے تو یہ علامت ہے کہ اس کو شدید مرض کا سامنا کرنا پڑے گا یا موت واقع ہو گی یا مصیبت آن پڑے گی یا اس کی ٹانگوں میں کچھ خرابی واقع ہو جائے گی۔
(۳۸) جس شخص نے دیکھا کہ آسمان وزمین کے درمیان میں اڑ رہا ہے تو یہ علامت ہے اس شخص کے کثیر تمنائیں ہوں گی۔
(۳۹) اور جس شخص نے دیکھا کہ وہ کسی ایک جگہ سے دوسری جگہ اڑ کر گیا ہے اور اس کی اڑان آسمان میں عرضاً تھی تو علامت ہے کہ وہ سوار ہو کر چلے گا یا پیدل چل کر کسی خاص جگہ پہنچے گا یا سفر کرے گا یا زمین سے بلندی کی بقدر رفعت حاصل کرے گا۔
(۴۰) کثرت کے ساتھ اڑتے ہوئے دیکھنا کثرت کے ساتھ تمنائیں اور امیدیں رکھنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۴۱) اور بعض مرتبہ اڑنا علامت ہوتا ہے طالب علم کے لئے طلبِ علم کی۔
(۴۲) اہلِ شر کے لئے شر وفسق کی اور خوشیوں ومسرتوں کی بھی دلیل ہے۔
(۴۳) اگر اپنے آپ کو پروں کے ساتھ اڑتے ہوئے دیکھے تو با عزت سفر کرنے کی دلیل ہے۔
(۴۴) اگر دیکھے کہ پروں کے بغیر اڑ رہا ہے تو علامت ہے ایسا سفر کرے گا جس میں مشقت زیادہ اور راحت کم ہو گی۔
(۴۵) اگر دیکھے کہ کسی اعلی جگہ سے اڑ کر کسی فجول سی جگہ پر گیا ہے تو دلیل ہے کہ خود پر زیادتی کرتا ہے۔
(۴۶) اگر قبیح جگہ سے اڑ کر کسی اچھی جگہ پہنچا ہے مثلاً کھیت،مسجد و غیرہ تو تعبیر مذکورہ بالا کے برعکس ہو گی۔