Khwab me transformation dekhne ki tabeer
(۱) اشیاء کا اپنی صورت سے دوسری میں تبدیل ہونے مثلاً گرجے کا مسجد میں تبدیل ہونے، یا خشک درخت کا پھل والا ہونے کی تعبیر عہدے داروں میں تبدیلی یا دنیا کے حالات میں تبدیلی سے کی جاتی ہے (یعنی خیر سے شر یا شر سے خیر کی طرف ہونے کی علامت ہے)۔ یہی تعبیر اعضاء میں تبدیلی اور اشخاص کی صورت میں تبدیلی سے بھی کی جاتی ہے۔
(۳) چنانچہ کسی جوان نے دیکھا وہ بوڑھا ہو گیا ہے تو اس کے دین کی درستگی اور عزت وشرف میں زیادتی پر دلیل ہے۔
(۴) خواب میں اپنے آپ کو بچہ بنتا ہوا دیکھنا کسی صورت بھی خیر کی علامت نہیں ہے بلکہ وبال اور جہالت کی علامت ہے۔
(۵) کسی جوان عورت کا اپنے آپ کو بوڑھی دیکھنا دینی اور دنیاوی دونوں حالت کی درستگی کی دلیل ہے۔
(۶) کسی بوڑھے کا خود کو جوان ہوتا دیکھنا فقیری سے مالداری کی طرف آنے، ضائع شدہ دولت کے ملنے اور بیماری سے تندرستی کی طرف آنے کی نشانی ہے۔
(۷) کسی نے خواب دیکھا وہ بہترین خوبصورت شاخ میں تبدیل ہو گیا تو یہ اس کے جلد مرنے کی علامت ہے۔
(۸) یہی درازی عمر اور مال واولاد نصیب ہونے کی بھی دلیل ہے۔
(۹) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے گھر کا صحن کوتاہ ہو گیا یا اس کی سواری کے جانور کوتاہ ہو گئے تو اس کو ملنے والے فوائد میں کمی آگئی۔ اور اس کی موت کا وقت قریب آگیا ہے۔
(۱۰) اپنی خلقت میں نقصان دیکھنا دنیاوی نقصان کی دلیل ہے۔
(۱۱) دیکھا کہ اس کی ہیئت اور زینت عورت کی ہیئت وزینت میں تبدیل ہو گئی ہے اور واپس اپنی سابقہ حالت کی طرف نہیں لوٹی تو یہ اس کی ذلت کی طرف اور اپنی جان کو نقصان پہنچے کی طرف اشارہ ہے اور اگر اپنی اصلی حالت کی طرف لوٹ جائے تو اس کی یہ تعبیر نہیں ہوتی۔
(۱۲) کسی مرد نے خواب دیکھا کہ اس کا آلہ تناسل عورت کی فرج کی طرح ہو گیا تو یہ ذلت میں مبتلا ہونے کی علامت ہے مگر بعض معبرین کی رائے ہے کہ صاحبِ خواب کا اگر کسی سے جھگڑا ہے تو اس کی تعبیر صلح اور اپنے مقصد میں کامیابی کی علامت ہے۔
(۱۳) کسی عورت نے دیکھا کہ اس کی پیشاب کی جگہ مرد کی پیشاب کی جگہ کی طرح بن گئی ہے یا اس کی داڑھی نکل آئی ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اگر اس کا کوئی بیٹا غائب ہے تو اس سے ملاقات ہوگی اور اگر حاملہ ہو تو بچہ جنے گی اگر حاملہ نہیں ہے تو بانجھ ہو جائے گی اگر بچہ پیدا ہوا ہے تو بلوغ سے پہلے مر جائے گا۔ کبھی اس خواب کی تعبیر عورت کے سر پرست سے کی جاتی ہے کہ اس کی عزت وشرافت لوگوں میں مشہور ہو جائے گی۔
(۱۴) کسی عورت نے دیکھا کہ وہ مرد کی طرح عورتوں سے جماع کر رہی ہے تو اس کی تعبیر بھی سرپرست ہے کہ اس کو لوگوں میں اچھی شہرت نصیب ہوگی۔
(۱۵) کسی نے دیکھا کہ اس کی دم نکل آئی یا سینگ نکل آئے یا گھر وغیرہ پیدا ہو گئے یہ اچھائی کی علامت ہے اور خیر کی دلیل ہے اسی طرح چونچ نکل جانا اور سونڈ لگ جانا یا بدن میں اور کس قسم کی زیادتی ہو نا سب کی سب دنیاوی خیر کی علامت ہے۔
(۱۶) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا بدن درندے کے بدن کی طرح ہوا تو تعبیر ہے کہ صاحبِ خواب اپنے مال یا حکم یا قوت وشر یا دھوکے وسازش کے ذریعے اپنے سے کم تر لوگوں پر مسلط ہوگا۔
(۱۷) اگر اس کا بدن کسی کھائے جانے والے جانور کے بدن میں متبدل ہوا تو یہ خیر کی دلیل ہے یا اہانت کی علامت ہے۔
(۱۸) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے پر نکل آئے ہیں تو یہ صاحبِ خواب کو حکومت ملنے اور خیر نصیب ہونے کی دلیل ہے اور اگر خواب میں اس لگے ہوئے پر کے ساتھ اڑ رہا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ اپنی سلطنت میں سفر کرے گا۔
(۱۹) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا جسم ٹھیکری یا شیشے میں تبدیل ہوا تو یہ عدمِ بقا کی علامت ہے۔
(۲۰) دیکھا کہ اس کا جسم لوہے کا بنا ہوا ہے تو یہ عمر کی درازی کی دلیل ہے۔
(۲۱) کسی نے دیکھا کہ وہ بڑا یا چھوٹا پل بن گیا ہے اور اس کے اوپر سے لوگ گزر رہے ہیں تو یہ بادشاہ بننے یا بادشاہ کے مصاحب بننے یا بادشاہ کی طرح قوت والا ہونے کی علامت ہے یا ایسے عالم بننے کی دلیل ہے جس کے پاس لوگ اپنے معاملات لے کرآئیں۔
(۲۲) خواب میں خود کو لاٹھی بنا ہوا دیکھنا اچھا نہیں ہے اس لئے کہ صاحبِ خواب کے دین ودنیا میں فساد واقع ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۲۳) خواب میں خود کو لاٹھی بنادیکھنا سخت ہونے اور اس سے کچھ حاصل ہونے کی علامت ہے۔
(۲۴) کسی کا بچہ بیمار ہو اور وہ خواب میں اس بچے کو پرندہ بنتے دیکھے تو یہ اس بچے کی موت کی دلیل ہے۔
(۲۵) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کی شکل مسخ ہو کر بندر یا اس جیسے کسی اور جانور کی شکل کی طرح ہوگئی تو یہ اللہ تعالی کی نعمت چھن جانے کی طرف اشارہ ہے۔
(۲۶) خواب میں خود کو اونٹ یا درندہ بنا دیکھنا خیر کی دلیل نہیں ہے۔
(۲۷) کسی نے دیکھا کہ وہ پرندہ بن گیا ہے تو صاحبِ خواب کے کثرتِ اسفار کی اور پرندوں کی طرح زندگی گزارنے کی علامت ہے۔
(۲۸) اپنے آپ کو کسی وحشی جانور کی شکل میں تبدیل ہوتا ہوا دیکھنا مسلمانوں کی جماعت سے نکلنے اور ان سے جدا ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۲۹) کسی نے دیکھا کہ وہ ہرن بن گیا تو یہ عورتوں اور بچوں سے لطف اندوز ہونے کی دلیل ہے۔
(۳۰) کسی نے دیکھا کہ وہ نیل گائے بن گیا تو تعبیر ہے کہ صاحبِ خواب عورتوں سے لذت حاصل کرے گا۔
خواب میں تغیر دیکھنے کی تعبیر
خواب میں حالت کی تبدیلی برائی سے اچھائی اور اچھائی سے برائی کی دلیل ہے۔ کبھی اس سے مراد نا ممکن کا حصول ہے، بعض حضرات کہتے ہیں کہ اس سے اچھائی یا برائی کے بدلہ کی طرف اشارہ مقصود ہوتا ہے۔