Khwab me toot mulberry dekhne ki tabeer
خواب میں شہتوت کھانا نفع والے کام اور نفع دینے والی چیز کی دلیل ہے۔
(۱) کالے شہتوت کی تعبیردینار اور سفید کی تعبیر درہم ہے۔
(۲) درختِ شہتوت صاحبِ مال واولا د مرد پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) اور کبھی شہتوت دین کی درستگی اور حسنِ یقین پر بھی دلالت کرتا ہے۔
خواب میں توت یا توت کا درخت دیکھنا
khwab me toot ya toot ka darakht dekhna
(۱) خواب میں توت لوگوں کے اموال یعنی دراہم اور دنا نیر وغیرہ کے قرضوں پر دلالت کرتا ہے، تو ت کا درخت زیادہ دراہم اور زیادہ بچوں والے مہربان شخص پر بھی دلالت کرتا ہے، اگر کوئی خود کو توت کھاتا دیکھے تو وہ وسیع کمائی کا مال کھائے گا، کالے رنگ کا توت دنانیر پر اور سفید رنگ کا توت دراہم پر دلالت کرتا ہے، مزید تفصیل (باب التا) توت کی بحث میں گذر چکی ہے۔