khwab me thaila dekhna
خواب میں تھیلا دیکھنا راز پر دلالت کرتا ہے۔
(۱) کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس نے کسی کے پاس ایسا تھیلا یا بٹوہ بطور امانت رکھا ہے جس میں دراہم ودنانیر ہیں تو دلیل ہے کہ وہ اس شخص کو اپنا راز بتائے گا۔
(۲) چنانچہ اگر دراہم ودنانیر کھرے ہوں تو وہ راز بھی اچھا ہو گا اور اگر وہ کھوٹے ہوں تو راز بھی برا ہو گا۔
(۳) وہ شخص اس کو کھول کر دیکھ لے تو تعبیر ہے کہ وہ اس راز کو چھپا نہ سکے گا۔