khwab me teer arrow dekhna
(۱) اس کو خواب میں دیکھنا پیغامبر اور کتابت پر اور طاقتور دشمن پر غلبہ پانے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) ایک سرنگوں تیر اگر عورت ترکش میں دیکھے تو یہ اس کے شوہر کے اس کی طرف سے ہٹ جانے پر دلیل ہے۔
(۳) کہا گیا کہ جس نے اپنے ہاتھ میں تیر دیکھا تو وہ ولایت، عزت اور مال پائے گا۔
(۴) کمان سے باہر ٹوٹا ہوا تیر رسالت سے عاجزی پر دلالت کرتا ہے اور عورت کے لئے تیر کا مطلب شوہر ہے اور تیر پھینکنا خطوں میں کلام پر دلالت کرتا ہے۔
(۵) جس نے دیکھا کہ اس نے تیر سے مارا اور وہ نشانہ کو نہ لگا تو وہ کسی کام کے لئے اپنا پیغام رساں بھیجے گا لیکن وہ کام پورا نہیں ہو گا۔
(۶) اگر اس نے دیکھا کہ کسی عورت یا کسی باندی نے اسے تیر مارا جو اس کے دل میں لگا تو وہ اس سے دل لگی اور مزاح کرے گی اور یہ اس سے معلق ہو جائے گا۔
(۵) اگر اس نے تیر دیکھے جو مخالف سے آ رہے تھے تو اس مراد پیغام رساں ہیں جو اس کے پاس آئیں گے اور ان کی کلام میں لطافت اور حلاوت ہو گی۔
(۶) جس نے دیکھا کہ اس نے تیر مارا اور وہ نشانے پر لگ گیا تو اگر اس نے مذکر اولاد کی خواہش کی تو مذکر اولاد ہو گی اور کپڑے کا تیر پیغامبر، رزق، مختون بیٹے لمبی عمریا کیڑوں پر دلالت کرتا ہے۔
خواب میں ترکش دیکھنے کی تعبیر
khwab me tarkash dekhne ki tabeer
(۱) اس کی تعبیر نیک بیوی، امانت دار اور راز دار ساتھی اور مال ہے۔
(۲) خواب میں ترکش سے تیر نکالنا اللہ تعالی کی طرف سے بیٹا عطا ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۳) خواب میں ترکش خریدنا یا کسی اور طرح حاصل کرنا شادی کرنے یا باندی خرید نے پر دلالت کرتا ہے۔
(۴) بعض علماءِ تعبیر کی رائے ہے کہ ترکش کی تعبیر دشمنوں پر ہیبت طاری ہونے سے بھی کی جاتی ہے اور اس کی تعبیر قلعے سے بھی ہوتی ہے۔
(۵) کسی نے دیکھا کہ خواب میں کسی نے اس کو ترکش عطا کیا تو یہ حصولِ ولایت وسلطنت کی دلیل ہے، ترکش کی تعبیر اہلِ ولایت کے لیے ولایت اور اہلِ عرب کے لیے عورت ہے۔
خواب میں لکڑی کا تیر دیکھنا
Khwab mein lakri ka teer wooden arrow dekhna
خواب میں لکڑی کا تیر دیکھنے کی دلالت اپاہچ ہونے، حرکت سے عاجز آنے پر ہوتی ہے، موچی اور قصاب کے لئے رزق وفوائد کی علامت ہے جبکہ تیز کیا گیا ہو اور اگر ایسا نہیں ہے تو کاریگری میں کجی آنے اور فوائد کے معطل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔