خواب میں تیل نکالنے والا دیکھنا

Khwab me tail nikalne wala dekhna

(۱) خواب میں تیلی مال والا مرد ہے، اگر تل کا یا اخروٹ کا تیل نکالے تو مال بڑھنے کی دلیل ہے۔

(۲) کسی چیز کا تیل نکالنا وطن میں رہنا ہے، سرکہ بنانے والا یا تل کا تیل نکالنے والا ایسا آدمی ہے جو متقین کے پاس رہتا ہے اور لوگوں کو دنیاوی آسائشوں سے بچے رہنے کی ترغیب دیتا رہتا ہے، اخروٹ کا تیل نکالنے والا صاحبِ دولت تو ہو گا مگر اسے رنج اور تکلیف بھی پہنچے گی، تل کا تیل نکالنا کبھی بادشاہ بننے کی بھی دلیل ہوتا ہے۔

(۳) انگور کا رس فساد فی الدین، فتنوں اور سرور کی علامت ہے۔

(۴) زیتون کا رس غم اور تنگی کا خاتمہ اور علماء محققین کی زیارت ہے، کبھی اس سے مراد اہلِ بدعت واہلِ خواہش اور گناہگار لوگوں کے ساتھ ملاپ ہوتا ہے، اکثر اوقات اس کو دیکھنا ہدایت، ظلمات سے نورانیت کی طرف آنے، رزق میں کشائش اور دیگر فوائد کی بشارت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top