خواب میں تارکول دیکھنا

khwab me taarkol tar dekhna

تارکول کی دلالت گرمی سے بچاؤ کی چیز پر ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت مال پر بھی ہوتی ہے، حضرت امام ابنِ سیرین رحمہ اللہ ہر سیاہ چیز کی تعبیر مال سے کرتے ہیں اور منافع اور تو بہ پر بھی اس کی دلالت ہوتی ہے  اور تارکول کی دلالت ثابت قدمی پر بھی ہوتی ہے، چنانچہ اہلِ عرب کہتے ہیں ( المقير لا یغير) ترجمہ: تارکول لگی چیز میں تغیر نہیں ہوتا اور اس کی دلالت کشتیوں اور نقشوں پر بھی ہوتی ہے۔

خواب میں چیڑ کا تیل یا تارکول دیکھنا

Khwab mein tarkol taar dekhna

خواب میں چیڑ کے تیل کی تعبیر ایسے آدمی سے کی جاتی ہے جو مفسدین کو فساد سے روکتا ہے اس لئے کہ یہ تیل کیڑوں کو مارتا ہے، اگر کسی نے خواب میں اس تیل کو لگایا یا اس کے کپڑے پہنے تو اشارہ ہے کہ گناہوں میں داخل ہو گا، دلیل اللہ تعالی کا فرمان ہے: (سرابیلہم من قطران) ”کرتے ان کے ہیں گندھک کے“۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top