خواب میں شیر دیکھنے کی تعبیر

Khwab me sher lion dekhne ki tabeer

(1) خواب میں شیر دیکھنا ظالم، فحش گو (گندی باتیں کرنے والا) اور غاصب بادشاہ کی علامت ہے۔

(۲) کبھی شیر دیکھنا موت پر بھی دلالت کرتا ہے اس لیے کہ شیر جانداروں کا شکار کرتا ہے۔ ( اور موت بھی ذی روح کو شکار کرتی ہے ) ۔

(۳) خواب میں شیرنی دیکھنا شریر، بری عادتوں والی عورت کی دلیل ہے۔

(۴) کبھی خواب میں شیر دیکھنے کی تعبیر مندرجہ ذیل سے کی جاتی ہے۔ جہالت، تکبّر، خود پسندی، شیخی، ناز وغیره –

(۵) کبھی شیر دیکھنے کی تعبیر دشمن مسلط ہونے سے بھی کی جاتی ہے ۔

(۶) اگر کسی نے خواب میں شیر کو دیکھا اور شیر سے بھاگا لیکن شیر نے اس کو نہیں دیکھا تو تعبیر یہ ہے جس چیز کا خوف ہے اس سے نجات ملے گی اور حکمت پائے گا۔

(۷) اگر کوئی خواب میں شیر کو اپنے قریب ہو کر استقبال کرتے دیکھے تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو بادشاہ کی طرف سے کوئی غم پہنچے گا اور پھر اسے نجات مل جائے گی ۔

(۸) اگر کسی نے دیکھا کہ شیر نے اس کو پچھاڑ دیا تو یہ دائمی بخار کی دلیل ہے؛ اس لیے کہ شیر ہمیشہ بخار کی حالت میں رہتا ہے۔ یا اس کی تعبیر قید خانہ سے کی جاتی ہے۔

(۹) شیر سے لڑنے کی تعبیر بھی بخار سے کی جاتی ہے۔

(۱۰) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے شیر کے گوشت یا ہڈی یا بال میں سے کچھ لے لیا تو یہ بادشاہ یا مسلط ہوئے دشمن سے کچھ ملنے کی دلیل ہے۔

(۱۱) خواب میں درندے ( شیر وغیرہ) پر ڈرتے ہوئے سوار ہونے کی تعبیر ایسی مصیبت سے کی جاتی ہے کہ جس سے آگے پیچھے ہونے کا امکان نہیں ہوتا ۔

(۱۲) درندے پر بلا خوف سوار ہونا دشمن کو مغلوب کرنے کی دلیل ہے ۔

(۱۳) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ بلا خوف شیر کے ساتھ لیٹنا ہوا ہے تو وہ مرض سے مامون ہوگا ۔

(۱۴) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ شیر کسی گھر میں داخل ہوا ہے اگر اس گھر میں کوئی مریض ہو تو وہ مر جائے گا اور اگر مریض نہ ہو تو یہ بادشاہ کی طرف سے خوف آنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۵) کسی کا خود کو شیر کو دیکھے بغیر اس سے ڈرنا دشمن سے مامون ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۶) شیر کو اپنے پاس بغیر مخالفت کے دیکھنا بادشاہ کی طرف سے ایسا خون پہنچنے کی دلیل ہے جو اس کے لیے نقصان دہ نہیں ہوگا ۔

(۱۷) کبھی شیر دیکھنا موت یا قرب اجل کی دلیل ہوتا ہے۔

(۱۸) شیر کو اپنے گھر میں دیکھنا بادشاہ تک رسائی اور لمبی عمر کی دلیل ہے۔

(۱۹) اگر کسی نے دیکھا کہ شیر نے اس کے بدن سے کچھ کاٹا تو جتنا شیر نے کاٹا ہے اس کے جتنا کسی مسلط دشمن کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی نشانی ہے۔

(۲۰) خواب میں شیر سے مقابلہ کرنا دشمن سے مقابلہ کی علامت ہے۔

(۲۱) کسی نے خواب دیکھا کہ گویا اس نے شیرنی کے ساتھ نکاح اور جماع کیا ہے تو تعبیر ہے کہ اس کو بہت سی مشکلات سے نجات ملے گی دشمن کے مقابلے میں کامیابی ہوگی، اور اس کا حکم بلند ہوگا اور لوگوں میں اچھی شہرت کا حامل ہوگا ۔

(۲۲) اگر کسی نے خواب میں شیر کا گوشت کھایا تو اس کو بادشاہ کی طرف سے مال ملے گا۔ یا اس کی تعبیر دشمن پر غلبہ سے کی جاتی ہے۔

(۲۳) کسی نے خواب دیکھا کہ گویا اس نے شیر کا سر کھایا تو اس کو عظیم قوت اور مالِ کثیر حاصل ہوگا۔

(۲۴) اعضاءِ شیر میں سے کچھ کھانا مسلط دشمن سے کچھ ملنے کی دلیل ہے۔

(۲۵) کبھی کسی نے دیکھا کہ گویا اس نے شیر کی کھال یا بال میں سے کچھ حاصل کیا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کو دشمن کی طرف سے مال ملے گا، یا میراث کی صورت میں مال ملے گا۔

(۲۶) کبھی خواب میں شیر دیکھنے کی تعبیر دشمن سے محارِب چیز، چور، جابر حکمران اور صاحب الشرط وغیرہ سے کی جاتی ہے۔

(۲۷) شیر کا کسی شہر میں داخل ہونا طاعون، مصیبت، ظالم بادشاہ یا دشمن کے داخل ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے ۔

(۲۸) شیر کو مسجد کے ممبر پر بیٹھا دیکھنے کی تعبیر ایسے ظالم بادشاہ سے کی جاتی ہے جس کی طرف سے لوگوں کو مصیبت و خوف ملے گا ۔

(۲۹) شیر کے بچے کی تعبیر بچے سے کی جاتی ہے۔

(۳۰) کسی نے خواب میں شیر کو قتل کیا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب تمام غموں اور پریشانیوں سے نجات پائے گا ۔

(۳۱) کوئی شخص خود کو شیر بنتے ہوئے دیکھ لے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ شخص اپنے منصب کے بقدر ظالم ہوگا۔

(۳۲) بعض اہل تعبیر نے کہا کہ شیرنی کی تعبیر بادشاہ کے آدمی سے کی جاتی ہے۔

(۳۳) خواب میں شیر دیکھنا وحشت اور گھبراہٹ پر دلالت کرتا ہے اور فاسق اور فاسدین کے گشت کرنے پر بھی دلالت ہوتی ہے۔

Tags: khwab me sher lion dekhne ki tabeer, khwab me sherni lioness dekhne ki tabeer, khwab men sher ka bacha dekhne ki tabeer, khwab me sher ko qatal krne ki tabeer, khwab me masjid me sher dekhne ki tabeer, khwab me sherni ke sath nikah krne ki tabeer, khwab me apne ghar me sher dekhne ki tabeer, khwab me sher se larne ki tabeer

error: Content is protected !!
Scroll to Top