Khwab me shatranj chess dekhne ki tabeer
خواب میں اس سے مراد دنیا ہے جس میں اونچ نیچ ہوتی ہے اور جینے والا جیتا ہے تو مرنے والا مرتا ہے، صحیح اور ٹیڑھا ظاہر ہوتا ہے، اس میں بھاگ دوڑ اور جنگ ہے اس میں حقد، فتنے اور حسد ہے، ایسے ہی مالداری اور فقر ہے۔
شطرنج کا مہرہ دیکھنا کاموں میں استقامت پر دلالت کرتا ہے۔ کبھی یہ پوشیدگی اور اچانک موت پر دلالت کرتا ہے۔ اور بات میں سچائی پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی حاملہ عورت کے لیے لڑکی پر دلالت کرتا ہے۔
خواب میں شطرنج کا مہرہ دیکھنا
khwab me shatranj chess ka muhra dekhna dekhna
خواب میں فیلہ یا بشپ (bishop) دیکھنا کھیل کود اور اپاہج ہونے پر دلالت کرتی ہے اور جو اس کی حرکت کا متمنی ہو ضرورت کے وقت حرکت نہ کر سکنے پر بھی دلالت کرتی ہے۔
خواب میں شطرنج کا مہرہ ملکہ (queen) کو دیکھنا منصبِ جلیل پر دلالت کرتی ہے۔
خواب میں شطرنج کا مہرہ Knight کو دیکھنا مال سے ہاتھ دھونے کی دلیل ہے اور کبھی اس کی دلالت قبضہ کرنے کے لئے حیلہ کرنے پر ہوتی ہے اور مریض کے لئے نزع اور موت پر دلالت کرتی ہے۔