khwab me shairi poetry karna
(۱) جس شخص نے دیکھا کہ وہ شاعری کے ذریعے کمائی کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ یہ شخص جھوٹی گواہی دے گا۔
(۲) اگر رائی نے دیکھا کہ وہ کسی مجلس میں کوئی قصیدہ پڑھ رہا ہے تو نفاق کی طرف میلان کی دلیل ہے۔
(۳) اگر رائی نے شعر سنا تو دلیل ہے کہ وہ ناحق مجالس میں شرکت کرے گا، خواب میں شعر گوئی سے کلام باطل مراد ہوتا ہے۔
(۴) جس شخص نے خواب میں کوئی شعر سن کر یاد کر لیا تو اس کی تعبیر اس شعر کا معنی ہے۔ اگر شعر پُر از حکمت ہے یا اللہ کی یاد میں ہے تو خیر کی دلیل ہے، بعض مرتبہ شعر کا سننا اور یاد کر لینا دلیل ہوتا ہے زوالِ منصب، دین میں نقصان کی اور بعض مرتبہ کسی بڑی جلیل القدر صنعت، غم، بد قسمتی، دشمنوں کی طرف سے عصمت میں بہتان کی دلیل ہوتا ہے۔
(۵) اگر خواب میں کوئی فحش شعر کہا مثلاً کسی انسان کی ہجو کی تو یہ دلیل ہے تہمت لگانے کی اگر وہ شعر کسی کی مدح میں ہے، اگر رائی غنی ہے تو فقیر ہو جائے گا، اگر شعر میں زحاف (علمِ عروض کی ایک اصطلاح) ہے یا لحن ہے وہ موزون نہیں تو دلیل ہے کہ یہ شخص بے ہودہ گفتگو کرتا ہے، اپنے قول وفعل میں کسی بات کی پرواہ نہیں کرتا اور شیاطین کے ساتھ اس کا گہرا تعلق ہے۔