Khwab me balakhana dekhna
(۱) خواب میں بالا خانہ خوف سے امن پر دلالت کرتا ہے، فرمانِ خداوندی ہے: (وہم فی الغرفات آمنون) اوروه بالا خانوں میں امن سے ہوں گے۔
(۲) خواب میں بالاخانہ دیکھنے والا اگر کنوارہ ہے تو شادی کرے گا۔
(۳) اگر شادی شدہ ہے تو اسے بیٹا عطا کیا جائے گا یا بیوی پر باندی عطا کی جائے گی، خواب میں بالاخانہ دیکھنا دیندار عورت ملنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۴) اگر کوئی خواب میں دور سے بالاخانہ دیکھے تو یہ بلندی، بزرگی اور خوشی کی طرف اشارہ ہے۔
(۵) اور اگر وہ بالاخانہ مٹی کا ہے تو یہ خوشی اور دین میں زیادتی ہے۔
(۶) اگر خواب میں اپنے لئے دو یا دو سے زیادہ بالاخانے دیکھے اور وہ خود بھی ان بالاخانوں میں ہو تو وہ جس سے خوف کر رہا ہے اس سے امن میں ہو گا۔
(۷) اگر کوئی خواب میں گھر کے اوپر بالاخانہ بنائے اور وہ اپنی بیوی کو اس سے ایک طرف دیکھے تو اس میں اشارہ ہے کہ وہ دوسری شادی کرے گا اور اگر اس کی بیوی اس سے راضی ہے تو پھر اشارہ ہے کہ اس کے لئے دنیا میں ایک بالاخانے کے اضافے کے ساتھ مرتبہ میں بھی زیادتی ہو گی۔
(۸) خواب میں اگر کوئی نامعلوم بالاخانے کی طرف چڑھے یہ بندہ اگر خوف میں گرفتار ہے تو اسے امن ہو گا اور اگر مریض ہے تو اس کا ٹھکانہ جنت ہو گا اور اگر مذکورہ دونوں صورتیں نہیں (خوف، مرض) تو پھر اسے ترقی اور خوشی، سرداری یا علم یا محراب کی امامت حاصل ہو گی۔
(۹) اگر کوئی خواب میں نئے بالاخانے کو دیکھے اگر وہ فقیر ہے تو وہ غنی بننا چاہتا ہے اور اگر وہ پہلے سے غنی ہے تو وہ مزید مال حاصل کرے گا۔
(۱۰) اگر کوئی غریب خواب میں پرانے بالاخانے دیکھے تو اس کی غربت میں زیادتی ہو گی۔
(۱۱) اور اگر غنی دیکھے تو غنا میں زیادتی ہو گی۔
(۱۲) اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو بالاخانہ بناتے ہوئے دیکھے تو وہ کسی عورت کے ساتھ آزمائش میں مبتلا ہو گا۔
(۱۳) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بالاخانہ پر بالاخانہ بنا رہا ہے تو اس میں دلالت ہے کسی دوسری عورت سے شادی کرے گا۔