khwab me security dene ki tabeer
فہرست
(۱) خواب دیکھا کہ کوئی دوسرا شخص اس کی حفاظت کر رہا ہے تو یہ اس کے الجھے امور کی دلیل ہے اور مشکل میں پڑنے اور سخت بیماری میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔
(۲) مصیبت زدہ شخص کے لیے یہ خواب مصیبت سے خلاصی کی دلیل ہے اور کبھی حفاظت کی تعبیر جس کی حفاظت کی جائے اس کے لیے ولایت، عزت اور خوف سے امان اور حفاظت کرنے والے کے لیے تکلیف اور صدمہ سے کی جاتی ہے، بعض علماء کی رائے ہے کہ خواب میں دوسروں کی حفاظت کرنا جہاد کی دولت نصیب ہونے کی دلیل ہے۔
خواب میں محافظ اور پناہ دینے والے کی تعبیر
Khwab me muhafiz or panah dene ki tabeer
(۱) خواب میں محافظ اور پناہ دینے والے کو دیکھنا امن وسلامتی، نماز اور انسان کے لئے شیطان اور اس کی جماعت سے پوشیدہ صدقہ کرنے پر دلالت کرتی ہے۔
(۲) کبھی اس کی دلالت کتے پر بھی ہوتی ہے اس لئے کہ کتا اپنے مالک تک دوسروں کے پہنچنے سے رکاوٹ بنتا ہے۔
خواب میں اللہ کی راہ میں پہرہ دینے کی تعبیر
Khwab me pehra dene ki tabeer
(۱) خواب میں یہ اطاعت پر گوشہ نشینی، مامورات کا تلازم، اتباعِ سنت اور خوفِ خدا کی نشانی ہے۔
(۲) اور جس نے دیکھا کہ وہ پہرہ پر اور کسی معرکہ میں نکلا ہے تو وہ بھلائی اور نیکی کے راستہ پر چلے گا۔
(۳) اور اگر کوئی بیمار یا غائب ہونے والا ان دونوں میں سے کوئی ایک دیکھے کہ وہ معرکہ یا چوکی وغیرہ کی حفاظت سے واپس پلٹ کر اپنے گاؤں میں داخل ہو رہا ہے تو یہ بیمار کی تندرستی اور غائب کے لوٹنے کی دلیل ہے۔
خواب میں رات کا چوکیدارہ دیکھنا
Khwab me raat ka chokidara dekhna
خواب میں چوکیدارہ ترکِ نماز سے ڈرانا ہے۔
(۱) اگر دیکھے کہ چوکیدار سے بھاگا اور چوکیدار نے اسے پکڑ کر اس سے تفتیش کی پھر اس نے چھوڑ دیا تو صاحبِ خواب عشاء کی نماز میں اول کوتاہی کرے گا پھر تو بہ کرے گا۔