khwab me sattu dekhna
خواب میں ستو دیکھنا سفر، زہد وتقوی پر دلالت کرتا ہے اور خواب میں ستو پینا غلام آزاد کرنے پر اور بادشاہ سے قرب اور کسی اچھے کام پر دلالت کرتا ہے جس کی وجہ سے جہنم سے چھٹکارا ہو جائے اور بعض دفعہ ستو گمراہوں کے وجود پر دلالت کرتا ہے اور ایسا ہی آٹا یا جو پیا گیا یا کھایا گیا دودھ میں سے اس لئے کہ ستو آگ کے حکم میں تھا اور آگ جلانے والی ہے اور آٹا گوندھنے اور جدا کرنے کے حکم میں تھا اور دودھ تھنوں کے حکم میں اور پھر اس سے جدا ہوا اور ستو خواب میں اچھے دین اور خشکی میں سفر پر دلالت کرتا ہے۔