خواب میں سجدہ کرنے کی تعبیر

khwab me sajda sujood krna

خواب میں سجده کرنے کی تعبیر

(۱) جس نے دیکھا کہ اس نے رکوع کیا اور سجدہ کیا اور اللہ تعالیٰ کے لیے نماز پڑھی تو وہ اللہ تعالیٰ کے لیے عاجزی اختیار کرے گا اور تکبر سے بری ہو گا اور اللہ تعالی کے مقرر کردہ حدود اور فرائض کو قائم کرے گا، بہت زیادہ نماز پڑھے گا اور دین اور دنیا میں جس کی بھی خواہش کرے گا وہ اُسے بہت جلدی ملے گی اور دشمن پر غالب آئے گا۔

(۲) کہا گیا کہ جس نے دیکھا کہ اُس نے اللہ تعالیٰ کے لیے سجدہ کیا تو وہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کی مغفرت کی جائے گی اور اگر سجدہ کرنے والا گناہگار ہے جب اس نے سجدہ کر لیا تو گویا گناہ سے توبہ کر لی اور اس پر شرمندگی کا اظہار کیا اور خطرہ سے محفوظ ہو گیا اور اپنی حاجت کو پا لیا اور اس کو معاف کر دیا گیا اور جس کو معاف کر دیا گیا تو اس کی زندگی لمبی ہو گی۔

(۳) اگر اس نے دیکھا کہ اس نے اللہ کے علاوہ کسی اور کے لیے سجدہ کیا یا سر تو جھکا لیا لیکن سجدہ کی نیت نہیں کی تو وہ لڑائی، جنگ اور جھگڑے میں ذلیل ونا کام ہو گا اور اگر تجارت کر رہا ہے تو اس میں اُسے خسارہ ہو گا اور اگر اس کی کوئی ضرورت ہو تو وہ پوری نہ ہو گی۔

(۴) اور اگر کسی بلند پہاڑ پر اس نے اللہ تعالی کے لیے سجدہ کیا تو وہ کسی طاقتور آدمی پر غالب آئے گا۔

(۵) اور اگر وہ کسی اونچی جگہ یا دیوار پر ہو تو وہ کسی بلند آدمی کا مطیع ہو گا اور اس کو ذلیل کرے گا۔

(۶) اور نیند میں سجدہ کرنا اللہ تعالی پر ایمان اور گناہ گار سے تو بہ کی علامت ہے اور بعض دفعہ خواب میں رکوع اور سجدہ کرنا حج پر دلالت کرتا ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاہ ہے (وطہر بیتی للطائفین والرکع السجود) ”کہ میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور جھکنے والوں اور رکوع وسجود کرنے والوں کے لیے پاک کر دو“ اور بعض دفعہ خواب میں سجدہ کرنا سنت کے اتباع پر اور جنت کے اندر حضور ﷺ کی صحبت پر دلالت کرتا ہے اور خواب میں سجدہ کرنا کامیابی کی بھی دلیل ہے اور جس گناہ میں وہ واقع ہے اس سے توبہ کی علامت ہے اور زندگی لمبی ہونے کی بھی دلیل ہے اور خطروں سے نجات ہے اور سجدوں پر بھی دلالت کرتا ہے اور نصرت اور کامیابی کی بھی دلیل ہے اور معاملات میں یہ اصلاح کی علامت ہے اور بعض دفعہ سجدہ کرنا دلالت کرتا ہے ایسی نعمت پر جسے اللہ تعالی نے دیکھنے والے پر کی ہو۔

(۷) اور جس نے دیکھا کہ سونے کی اینٹ چاندی کی اینٹ کو سجدہ کر رہی ہے تو یہ اس بات پر دلالت کر رہی ہے کہ کوئی شریف آدمی کسی گھٹیا آدمی کی اتباع کرے گا اور جو صلیب کو سجدہ کر رہا ہے تو وہ کسی منافق قوم کی تابعداری گانا بجانے کے آلات میں کرے گا۔

خواب میں سجدہ تلاوت کرنے کی تعبیر

khwab me sajdae tilawat krna

(۱) اگر کسی نے خواب میں سورۃ الاعراف والا سجدہ پڑھا تو بشارت ہے وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا محافظ ہو گا اور اس کا مرتبہ بلند ہو گا۔

(۲) اور اگر اس نے سورۃ الرعد والا سجدہ پڑھا تو یہ دلالت کرتا ہے سخاوت اور اطاعت اور کچی خبروں پر۔

(۳) اور اگر اس نے سورۃ الاسراء کا سجدہ پڑھا تو وہ اللہ کی یاد میں اور اللہ تعالی کے ڈر سے بہت زیادہ روئے گا۔

(۴) اور اگر اس نے سورۃ مریم والا سجدہ ادا کیا تو یہ نعمتوں اور آسودگی پر دلیل ہے اور دنیا اور آخرت میں مرتبہ کے بلند ہونے کی بھی علامت ہے، لیکن اس کے لیے نہیں جو اس کے منصب میں اس کے بعد آئے گا جیسے بیٹا یا کوئی اور شخص جس کی اس نے وصیت کی۔

(۵) اور اگر اُس نے سورۃ الحج کا پہلا سجدہ پڑھا تو یہ اس کو اس کی غفلت اور سستی پر تنبیہ اور ڈراتا ہے۔

(۶) اور اگر اس نے سورۃ الحج کا دوسرا سجدہ پڑھا تو یہ اطاعت اور نیکی پر ابھارنے اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے پر دال ہے۔

(۷) اور اگر اس نے سورۃ الفرقان کا سجدہ پڑھا تو یہ نیکیوں سے بھاگنے اور گناہوں کو قبول کرنے پر دال ہے۔

(۸) اور جو کسی شک وشبہ میں واقع ہو تو یہ اللہ تعالی پر اچھا گمان اور اچھے عقیدے کو ظاہر کرتا ہے۔

(۹) اور اگر اس نے سورۃ النمل کا سجدہ کیا تو یہ ذکر میں غلو اور اہلِ بدعت کے ہاں اچھی شہرت حاصل کرنے پر دال ہے اور بادشاہوں تک بات  پہنچانے اور ان کے پاس سچ بولنے اور فحش کلام کو نقل کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۰) اور اگر اس نے الم تنزیل کا سجدہ پڑھا تو اللہ تعالی پر ایمان اور عذاب سے خوف اور فضائل میں رغبت اور توبہ اور نماز کی مداومت پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۱) اور اگر اس نے سورۃ  (ص) کا سجدہ کیا تو یہ دلالت کرتا ہے اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنے اور کسی اچھی سنت کے جاری کرنے پر اور کسی ایسی نعمت کی تجدید پر بھی دلالت کرتا ہے جس کا وہ شکر ادا نہیں کرتا۔

(۱۲) اور اگر اس نے سورۃ فصلت کا سجدہ ادا کیا تو یہ اللہ تعالی اور بادشاہ کے احکام کی اطاعتِ شر پر دلالت کرتا ہے اور اگر اس نے خواب میں سورۃ النجم کا سجدہ پڑھا تو یہ دلالت کرتا ہے گناہ سے توبہ کرنے اور گناہوں کو چھوڑنے پر اور منہیات سے اجتناب کرنے پر اور اللہ تعالی کی عبادت کرنے پر۔

(۱۳) اور اگر اس نے سورۃ الانشقاق کا سجدہ ادا کیا تو یہ گناہوں اور معاصی کے ارتکاب پر تنبیہ ہے۔

(۱۴) اور اگر اس نے سورہ اقرأ کا سجدہ ادا کیا تو یہ توبہ پر اور گناہوں کو چھوڑنے پر اور فضول اور جہنم کو واجب کرنے والے کاموں پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں سجدہ شکر کی تعبیر

khwab me sajdae shukar krna

خواب میں سجدہ ادا کرتا بلاء کے دفع ہونے اور رزق کے دوبارہ ملنے کی دلیل ہے اور سجدہ کی کوشش کرنے والے کی برتری کی علامت ہے اور اگر اس نے اللہ تعالی کے لیے سجدہ ادا کیا اور وہ درمیان عمر کا تھا اور اُسے بیماری تھی لیکن اس کی کمر میں ٹیڑھا پن نہیں تھا تو وہ مال اور نعمت کے ذریعے طاقتور ہو گا اور مالدار ہو گا اور بوڑھا نہیں ہو گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top