Khwab me sabzi aur saag dekhne ki tabeer
سبزی، غم اور رپیشانی کی دلیل ہے۔
(۱) کسی نے خواب میں اپنے آپ کو اپنے باغ سے سبزی کی گٹھڑی جمع کرتے ہوئے دیکھا تو دلیل ہے اس کو شر پہنچنے کا خطرہ ہے اس سے ڈرنا چاہیے اور سبزی کی جنسیت معلوم ہو تو طبیعت پر مؤثر ہونے کی دلیل ہے۔
(۲) خشک سبزی ایسے مال کی دلیل ہے جو دوسرے کے مال کی اصلاح کا ذریعہ ہو۔
(۳) اُگی ہوئی سبزی کی تعبیر مرد سے کی جاتی ہے اور اگر اس اگی ہوئی سبزی کی جگہ اچھی نہیں ہے تو تعبیر یہ ہے کہ کوئی مرد صاحبِ خواب کا ساتھ مصاہرت کا رشتہ قائم کرےگا یا شرکت کا معاملہ کرے گا۔ بعض علماءِ تعبیر کی رائے کے مطابق تمام سبزیوں کی تعبیر اچھی ہے لیکن بعض علماء تمام کو ناپسند سمجھتے ہیں۔
(۴) بعض کی رائے یہ ہے کہ سبزیاں مندرجہ ذیل اشیاء پر دلالت کرتی ہیں تجارت، مرد، غم، اولاد، مال، ایسا غم جو جلد ختم ہونے والا ہو۔
(۵) کسی نے خواب میں خود کو دیکھا کہ وہ من وسلوی کو سبزیوں سے تبدیل کر رہا ہے تو یہ صاحبِ خواب کو ذلت و فقر پہنچنے کی علامت ہے۔
(۶) کسی نے سبزیوں کو روئیوں سے تبدیل کرتا ہوا خود کو دیکھا تو یہ ذلت وفقر سے نکلنے کی دلیل ہے۔
(۷) کسی نے خواب میں خود کو پکی ہوئی سبزی کھاتے دیکھا تو یہ علامت ہے کہ صاحبِ خواب خیر اور ہر چیز سے منفعت کا حصول فرحت وسرور اور عزت کے ساتھ پائے گا۔
(۸) سبزی فروش دیکھنا گھٹیا کلام کرنے اور غموں اور پریشانیوں والے شخص پر دلالت کرتا ہے۔
(۹) کبھی خواب میں سبزی فروش کو دیکھنا قناعت صبر اور مالی کمی کی علامت ہوتی ہے۔
(۱۰) کبھی سبزی فروش کو دیکھنا غم اور دکھ میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔