خواب میں رضوان جنت (جنت کے دروازے کے محافظ) کو دیکھنے کی تعبیر

Khwab me rizwaan e jannat dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں اس کی زیارت ہمیشہ کی خوشی کی دلیل ہے اور اس کی دلالت بادشاہ کے خازن اور اس کے پیغام رساں، وعدہ کو پورا کرنے، ضروریات کے پورے ہونے، دعا قبول ہونے کی علامت ہے۔

(۲) اور اگر کسی سے بادشاہ نالاں ہو تو رضوان کی خواب میں زیارت کرنا اس کی رضا مندی کی دلیل ہے خاص کر رضوان اگر اس کو جنت کے پھلوں سے کچھ عطا کرے یا اس کو جنت کا لباس پہنا دے یا اس کی طرف متوجہ ہوتو یہ اللہ تعالی کی رضا مندی اور اپنی نعمتوں کا سراً وعلانیہ اظہار کرنے کی دلیل ہے۔

(۳) اس کی رؤیت نعمتوں اور عیش وراحت اور اللہ تعالی کی رضا مندی کی دلیل ہے۔

(۴) خواب دیکھا کہ وہ جنت میں داخل ہوا اور ہر طرف سے فرشتے اس کو سلام کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اللہ تعالی اس کے گناہ معاف فرمائیں گے اور طویل صبر سے خیر تک پہنچ جائے گا۔

(۵) اسی طرح رضوان علیہ السلام کی زیارت غم دور ہونے اور انشراحِ صدر اور خوش وعشرت کی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top