Khwab me reech bear dekhne ki tabeer
(۱) اس کی رؤیت فتنہ پرداز شخص پر دلالت کرتی ہے اور کبھی اس کی دلالت دھوکہ فریب اور سازش پر ہوتی ہے یا پھر اس کی دلالت بھاری جسم والی يا كریہ المنظر عورت، لہو ولعب اور کشادہ طبیعت والی عورت پر ہوگی اور کبھی اس کو دیکھنا قید ہونے پر دلالت کرتا ہے اور اس کی تعبیر احمق قسم کے دشمن اور مخنث اور مخالف قسم کے چور جو مختلف حیلوں کے ساتھ نقصان پہنچانے سے کی بھی جاتی ہے۔
(۲) اگر ولایت کا اہل شخص خواب میں ریچھ پر سواری کرے تو اس کو گھٹیا ولایت ملے گی۔
(۳) اگر اس کا اہل نہیں تو غم اور حزن میں مبتلا ہونے کے بعد اس سے نجات پانے کی دلیل ہے۔
(۴) ریچھ مندرجہ ذیل پر بھی دلالت کرتا ہے عورت، سفر کرنا، پھر اس سے لوٹنا، زانیہ عورت۔
(۵) خواب میں ریچھ پر سوار ہونا زنا میں مبتلا ہونے کی خبر دیتا ہے۔
(۶) خواب میں ریچھ کو ناچنا سکھانے کا آلہ دیکھنے کی تعبیر جاہلوں کو ادب سکھانے والوں پر ہوتی ہے یا اس کی تعبیر حرام کمائی کرنے والے لوگ (یعنی تصویر بنانے والے اور ناچ کر یا گا کر یا کھیل کے ذریعے کمانے والے ہیں)۔