Khwab me ragg veins dekhna
(۱) رگ سے مراد گھر والے ہوتے ہیں، رگ کا اچھا یا برا ہونا گھر والوں کا اچھا یا برا ہونا ہے۔
(۲) اگر کوئی دیکھے کہ اس نے رگ کو عرضاً کاٹا ہے تو وہ کسی قریبی رشتہ دار کی موت ہے، انسانی رگیں اس کا خاندان ہیں، اگر کوئی ایک بھی منقطع ہو تو بعض رشتہ داروں سے جدائی ہے خواہ موت کی صورت میں ہو خواہ قطع رحمی کی صورت میں ہو، رگوں کی تعبیر چھوٹے چھوٹے نالے ہیں اور انسان کی تعبیر درخت ہے، رگیں ایسی ہی ہیں جیسے کہ باغ کے لئے ندی نہریں وغیرہ، چنانچہ رگ کا کٹا جانا باغ کے پانی کی بندش ہے، اگر رگوں کو ظاہر دیکھے تو مقصود کے حصول میں مشکل پیش آئے گی، وہ رگیں جن پر پچھنے لگواتے ہیں اور وہ شریانیں جو ہمیشہ متحرک ہی رہتی ہیں، زندگی رزق اور خاندان کے بڑوں پر دلالت کرتی ہیں۔
(۳) اگر کوئی شخص اپنے ہاتھوں کی رگوں سے خون بہتا دیکھے اگر غنی ہے تو اس کا مال بقدرِ خون ضائع ہو گا، اگر فقیر ہے تو اتنا مال حاصل ہو گا۔