خواب میں قميص یا کرتا دیکھنا

khwab me qamees shirt kurta dekhna

(۱) خواب میں قمیص دیکھنا آدمی کی دینداری کی علامت ہے یا اس کی زندگی اور اس کے تقوی یا علم کی دلیل ہے، جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: (اذہبوا بقمیصی ہذا) ”میرا یہ قمیص لے کر (میرے والد کے پاس) جاؤ“۔

(۲) اگر مرد نے دیکھا کہ وہ قمیص پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی عورت سے شادی کرے گا، اگر عورت نے دیکھا کہ اس نے قمیص پہنی ہے تو دلیل ہے وہ کسی مرد سے شادی کرے گی، لقولہ تعالى: (ہن لباس لکم وانتم لباس لہن) ”وہ (عورتیں) تمہارے لباس ہیں اور تم ان کے“۔

(۳) اگر کسی آدمی نے قمیص پہنی اور وہ پھٹ گئی تو وہ عورت سے مستغنی ہو گا، اگر وہ قمیص سلائی سے جدا ہوئی تو اپنی بیوی کو اپنے سے جدا کر دے گا یا دلیل ہے کہ وہ اپنے شریک کو جدا کرے گا۔

(۴) قمیص آدمی کی دین ودنیا کے لحاظ سے شان وشوکت ہے۔

(۵) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ وہ بغیر بازؤوں کے قمیص پہن رکھی ہے تو اس کی تعبیر بغیر مال ودولت دینداری ہے۔

(۶) کسی نے دیکھا کہ اس کی قمیص کا گریبان تنگ ہے تو یہ فقیری کا دروازہ کھلنے کی علامت ہے۔

(۷) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے پاس بہت سی قمیصیں ہیں تو اس کو آخرت میں اجر نصیب ہو گا اور نیکیاں زیادہ ہوں گی۔

(۸) سفید قمیص دینداری کی علامت ہے۔

(۹) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کو کسی نے تحفہ میں قمیص دی ہے تو یہ اچھی خبر کی علامت ہے۔

(۱۰) کسی نے اپنی قمیص پھٹی ہوئی، میلی کچیلی دیکھی تو یہ فقر کی دلیل ہے اور اس کو غم ومصیبت پہنچے گی۔

(۱۱) کسی عورت نے دیکھا کہ اس نے ایک نئی اور کشادہ قمیص پہنی تو یہ اس کی اچھی حالت کی دلیل ہے، قمیص پہننا پہننے والے کی شان کی دلیل ہے، اس طرح اس کے گریبان کا اچھا اور خراب ہونا اس کے پہننے والے کی حالت کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۱۲) سبز اور سفید قمیص دین ہے۔

(۱۳) نیلی قمیص اچھی نہیں سمجھی جاتی ہے۔

(۱۴) سرخ قمیص شہرت کی دلیل ہے۔

(۱۵) زرد رنگ کی قمیص بیماری کی علامت ہے۔

(۱۶) کپڑوں میں تری دیکھنا سفر سے واپسی کی دلیل ہے۔

(۱۷) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے بغیر گریبان تنگ اور بغیر بٹن کی قمیص پہنی ہے تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے۔

(۱۸) کسی نے دیکھا کہ اس نے نشانی والی قمیص پہنی ہوئی ہے تو وہ حج کرے گا یا سفر کرے گا۔

(۱۹) کسی نے دیکھا کہ اس نے اتنی چھوٹی قمیص پہنی ہوئی ہے کہ اس سے اس کا ستر بھی ڈھکا ہوا نہیں ہے اور اس کی پنڈلی بھی ننگی ہے تو یہ اس کی دینداری میں نقصان کی علامت ہے۔

(۲۰) کسی نے دیکھا کہ اس نے لکڑی کی قمیص پہنی ہوئی ہے تو یہ آدمی سمندر کا سفر کرے گا اور کشتی میں سوار ہو گا، اگر مریض ہے تو اس کی موت کا خطرہ ہے۔

(۲۱) کسی نے دیکھا کہ اس کی قمیص میں آیتِ قرآنی لکھی ہوئی ہے تو یہ قرآن پر مضبوطی سے عمل کرے گا۔

(۲۲) کالے رنگ سے رنگی ہوئی قمیص غم اور پریشانی کی دلیل ہے۔

(۲۳) کسی نے دیکھا کہ اس نے الٹی قمیص پہنی ہوئی ہے اس کی حالت میں خلافِ عادت تغیر ہو گا۔

(۲۴) کبھی کبھار الٹی قمیص پہننا اپنی بیوی کے ساتھ دبر میں وطی کرنے کی طرف اشارہ ہے، کبھی یہ خواب دلالت کرتا ہے گھر پر کیونکہ گھر بھی آدمی کو چھپاتا ہے اور قمیض بھی، قمیص کے بھی چار رکن ہوتے ہیں اس طرح گھر کی بھی چار دیواری ہوتی ہے۔

(۲۵) کسی نے دیکھا کہ اس کی قمیص کا گریبان تنگ ہے تو اس پر فقر کا دروازہ کھلے گا۔

(۲۶) کسی نے دیکھا کہ قمیص لمبائی میں چیری گئی ہے تو اس سے غم دور ہو گا، اگر عرضاً چیری گئی ہے تو اس کی عزت میں فرق آئے گا۔

(۲۷) کسی نے اپنی قمیص پیچھے سے پھٹی ہوئی دیکھی تو عزت وآبرو کے بارے الزام سے بری ہو گا۔

(۲۸) اگر اپنی قمیص آگے کی طرف سے پھٹی ہوئی دیکھے تو جو بات اس کے بارے میں کہی گئی ہے صحیح ہے حضرت یوسف علیہ السلام کی قمیص کی طرح۔

(۲۹) کسی نے دیکھا کہ اس کی قمیص بادل کی ہے تو دلیل ہے اللہ کی نعمت اس کے ساتھ شامل ہو گی۔

(۳۰) خواب میں یوسف علیہ السلام کی قمیص دیکھنا شہر کی طرف سے خیر کی خبر لانے والے کی دلیل ہے۔

خواب میں کرتا دیکھنا

khwab me kurta qameez dekhna

خواب میں کرتا دیکھنا معاملے کے حل ہونے کی دلیل ہے، بیٹے کی امید رکھنے والے کا خواب میں کرتا دیکھنا بیٹی کی پیدائش کی دلیل ہے اور بعض کے نزدیک کرتے کی تعبیر بیٹا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top