خواب میں انسان کا قد دیکھنا

Khwab mein insan ka qad height dekhna

(۱) خواب میں انسان کے قد کا لمبا ہونا فتنہ ہے، نیز کبھی یہ بخل پر بھی دلالت کرتا ہے اور ایک دوسرے کے مقابلے میں مالی برتری اور آگے بڑھنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۲) خواب میں لمبے قد کا چھوٹا ہونا کوئی اچھا شگون نہیں ہے، یہ قدر کی پستی یا موت کے قریب ہونے کی دلیل ہے۔

(۳) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا قد اپنی حد سے بڑھا ہوا ہے یہ بھی اس کی موت کی دلیل ہے یا اپنے مرتبے سے گرنے کی دلیل ہے۔

(۴) اگر کسی نے اپنے قد کو چھوٹا پایا تو اس کا عہدہ اس سے چھین لیا جائے گا یا وہ جس عہدہ کا امیدوار ہے اس کو نہیں ملے گا۔

(۵) پست قد ہونا محاکمت اور مخاصمت میں شکست کھانے کی دلیل ہے، اسی طرح چھوٹا ہونا جنگ میں مغلوب ہونے اور مخاصمت کی علامت ہے اس لئے کہ چھوٹا ہو نا ذلت ہے، طالبِ ولایت کے لئے لمباقد والا ہونا ولایت ملنے کی بشارت ہے، بادشاہ کے لئے اپنی امید کے پورا ہونے کی علامت ہے۔

خواب میں قد لمبا ہونا دیکھنا

Khwab me qad lamba dekhna

(۱) خواب میں لمبا ہونا علم اور مال میں زیادتی کی علامت ہے، اگر حکمران یہ خواب دیکھے تو دلیل ہے اس کی حکومت مضبوط ہو جائے گی اور اس کی سیرت اچھی ہو گی۔

(۲) اگر تاجر دیکھے اپنی تجارت میں منافع کمائے گا۔

(۳) کسی نے دیکھا گو یا اس کا قد عام معمول سے بڑھ گیا ہے تو تعبیر ہے وہ اپنے مرتبے سے گرے گا اور اس کا اجل قریب آگیا ہے۔

(۴) بادشاہ کا خواب میں اپنے قد کو لمبا دیکھنا اس کی حکومت کے طویل المدت ہونے اور اپنے دشمنوں کے مقابلے میں منصور ہونے پر دلالت کرتا ہے اور کسی ملک کا طالب ہے تو اس کو حاصل کرے گا اور کبھی طولِ قامت طولِ حیات پر دلالت کرتا ہے، لیکن حد سے بڑھ کر طویل ہونا دلیلِ موت ہے۔

(۵) اسی طرح حد سے زیادہ قصیر ہونا بھی مرنے کی علامت ہے اس لئے کہ اس کا قد زمین کے قریب ہو گیا۔

(۶) اور قصیر البدن کی قامت کا خواب میں طویل القامت ہونا فتنے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی یہ خواب بخل پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۷) طویل قامت کا خواب میں قصیر القامت ہونا تعبیر کے اعتبار سے کوئی اچھا نہیں ہے اس لئے کہ یہ اپنے مرتبے سے گرنے اور وقتِ موت کے قریب آنے پر دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top