khwab me parday curtains dekhna
(۱) اس کو خواب میں دیکھنا کاموں کے چھپانے پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ یہ کسی ایسے دوست پر بھی دلالت کرتا ہے جو اس کے رازوں کو چھپانے والا ہو اور بیوی پر دلالت کرتا ہے جو کہ آدمی کی حالت کو چھپاتی ہے اور اسے دوسری عورتوں کی طرف دیکھنے سے بچاتی ہے اور اگر وہ معلم ہو تو یہ اس شخص کے بلند مرتبہ والا ہونے پر دلالت کرتی ہے کہ جن کا ذکر کیا گیا مثلاً بیوی، بیٹا یا گھر پر۔
(۲) نا معلوم پردہ، دیکھنے والے کے لئے غم پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) اگر اسے دکان کے دروازہ پر لٹکا دیکھے تو یہ معیشت میں غم لاحق ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۴) اگر وہ گھر کے دروازے پر لگا ہوا ہو تو یہ دنیا کی طرف سے غموں پر دلالت کرتا ہے۔
(۵) پرانا پردہ اس غم پر دلالت کرتا ہے جو ہمیشہ نہیں رہتا۔
(۶) جس نے پھٹا ہوا پردہ دیکھا تو وہ خوش ہو گا اور خوشی پائے گا اور سیاہ پردہ مال کی طرف غم لاحق ہونے کی علامت ہے۔
(۷) مسجد کے دروازہ پر پردہ دین میں کسی غم پر دالت کرتا ہے۔
(۸) کوئی معروف پردہ جسے وہ بعینہ خواب میں دیکھے وہ نہ فائدہ دیتا ہے نہ نقصان پہنچاتاہے۔
(۹) پردہ کا اپنی جگہ نہ ہونا غم لاحق پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۰) اگر اپنی جگہ پر ہو تو اس کی کوئی تاویل نہیں ہوتی۔
(۱۱) جس نے پردہ دیکھا لیکن وہ اپنی جگہ پر نہ تھا اور نہ کسی داخل ہونے کی جگہ پر دیکھا یا کسی عام جگہ پر دیکھا تو یہ سخت غم اور خوف پر دلالت کرتا ہے تاہم اس کا انجام عافیت کے ساتھ ہو گا تو جتنا موٹا اور کمزور ہو گا تو وہ اتنا ہی قوی اور سخت ہو گا اور جتنا وہ پتلا ہو گا تو وہ اتنا اور ضعیف ہو گا۔
(۱۲) اگر اس نے دیکھا کہ پردہ کٹ گیا یا اسے کوئی لے گیا تو اس کے ذہن سے غم اور حزن اور پریشانی ختم ہو گی اور پردہ کے بارے میں کہا گیا۔
(۱۳) اگر اسے کوئی کنوارا آدمی دیکھے تو وہ ایسی عورت سے شادی کرے گا جو اس کو معاصی، فقر اور حاجت سے بچائے گی، کوئی بیوہ یہ خواب دیکھے تو اس کی بھی یہی تعبیر ہے۔
(۱۴) گھر کے دروازے پر پردہ کا ہونا عورتوں کی طرف سے غم لاحق ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۵) پرانا پردہ جلد زائل ہونے والے غم پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۶) نیا پردہ لمبی مصیبت پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۷) وہ پردہ جو لمبائی کی طرف پھٹا ہوا ہو جلدی خوشی پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۸) وہ پردہ جو چوڑائی میں پھٹا ہوا ہو دیکھنے والے کے عرض کے پھٹن پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۹) کالا پردہ بادشاہ کی طرف سے غم پہنچنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۰) سفید اور سبز پر دے انجام کے اچھا ہونے کی علامت ہیں۔
(۲۱) اگر مطلوب یا ڈرے ہوئے شخص یا مغرور شخص نے چارپائی پر پردہ دیکھا تو یہ اس کے نام پر پردہ پڑنے پر اور اس کے لئے امن پر دلالت کرتا ہے اور جتنا وہ پردہ بڑا ہو گا اتناہی اس کا غم اور خوف بڑا زیادہ اور قبیح ہو گا۔
(۲۲) وہ پردہ جو کسی ہال یا کسی محل کے سامنے لٹکایا جاتا ہے جس نے دیکھا کہ وہ اس سے لپٹا ہوا ہے تو وہ لمبا سفر کرے گا اور اس سفر میں بہت زیادہ تھکے گا اور پردے کسی بیکار وسائط کی وجہ سے اسباب کے کثیر اور عظیم ہونے، حالات کے معتذر ہونے پر دلالت کرتے ہیں اور بعض دفعہ پر دے کاموں کو پوشیدہ رکھنے پر بھی دلالت کرتے ہیں اور ان کو کھولنا بے عزتی اور ذلت پر دال ہے۔