خواب میں پانی کا چشمہ دیکھنا

Khwab me pani ka chashma dekhna

(۱) خواب میں پانی کا چشمہ دیکھنا اگر صاحبِ خواب پاکدامن ہو تو نعمت، بھلائی، برکت اور حصولِ مقصد کی دلیل ہے۔

(۲) اگر دیکھے کہ اس کے گھر سے چشمہ پھوٹا ہے جبکہ صاحبِ خواب پاکدامن نہیں تو ایسی مصیبت کا خطرہ ہے جس پر گھر والے روئیں گے، چشمہ کے پانی سے وضوء کرنا بہتری کی دلیل ہے خواہ پانی صاف ہو یا میلا، ٹھنڈا ہو یا گرم لیکن اتنا صاف ضرور ہو کہ اس سے وضوء کرنا جائز ہو کیونکہ وضوء کی تعبیر بہ نسبت چشمہ کے زیادہ قوی ہے۔

(۳) اگر دیکھے کہ پانی کا چشمہ گھر وغیرہ سے بہا اور بہہ کر گھر سے باہر نکل گیا تو معاشی استحکام، بھلائی، منفعت حاصل ہو گی، گھر میں چشمہ پھوٹنا عورتوں کی طرف سے غم پہنچنے کی دلیل ہے۔

(۴) جبکہ دیوار سے چشمہ پھوٹنا گھر میں رہنے والے مردوں کی طرف سے غم کی دلیل ہے۔

(۵) اگر چشمہ پھوٹا اور گھر سے سارا پانی نکل گیا تو ان تمام کا غم بہت جلد ختم ہو گا، اگر پانی گھر سے نہ نکلا تو یہ نہ ختم ہونے والا غم ہے۔

(۶) اگر پانی صاف ہو تو غم جسمانی صحت کے ساتھ پہنچے گا۔

(۷) چشمے کا وہ پانی زیادہ بری تعبیر والا ہے جو اتنا گہرا ہو کہ بہہ نہ سکے۔

(۸) اگر چشمے کا مالک دیکھے کہ چشمہ کا پانی چھوٹی نالیوں میں بہہ رہا ہے خواہ وہ زندہ ہو خواہ مردہ تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا دینی عمل قیامت تک جاری رہے گا۔

(۹) اگر کسی محلہ میں پانی کا چشمہ پھوٹے اور بہے تو غم اور چیخ وپکار کی دلیل ہے، اس طرح چشمے کا پانی پینا غم کی علامت ہے، اگر پانی گہرا ہو تو اس کی اور زیادہ بری تعبیر ہے، بعض حضرات کہتے ہیں گھر یا پانی کی جگہ پر چشمہ پھوٹنا خادم خریدنا ہے، زمین سے چشموں کا پھوٹنا اس زمین والوں کے لئے فسادی طریقہ سے پھل ودولت کا حصول ہے۔

(۱۰) چشمے اور وہ پانی جو وادیوں وغیرہ سے نکلتے ہیں اگر وہ صاف ہوں تو تمام لوگوں کے لئے بھلائی کی دلیل ہے خاص طور پر بیماروں اور فقیروں کے لئے اس لئے کہ اس سے مالداری اور صحت مراد ہے کیونکہ یہ پانی سب پانیوں میں زیادہ لذیذ ہوتا ہے۔

(۱۱) اگر وادیوں کے چشمے خشک دیکھے تو اس کی تعبیر اول کے خلاف ہے، چشمے کے پانی سے وضوء کرنے سے غمگین کو غم سے نجات، مریض کو شفاء، مقروض کو قرض سے نجات، گناہ والوں کو گنا ہوں سے نجات تو بہ کے ذریعے حاصل ہو گی، صاف چشموں کا مالک ہونا مال ملنے کی نوید ہے، چشموں کو گھروں میں چلتے دیکھنا عام وباء کی دلیل ہے۔

(۱۲) اگر صاف چشموں کو اپنے گھروں کی طرف بہتا دیکھے اتنی مقدار میں جتنا انسان خود اپنے ہاتھوں سے روک سکتا ہے تو رزق اور خیر ہے جو اس کے گھر آرہی ہے، خواب میں کمزور بینائی بیداری میں محارم سے نظر ڈھانپنے کی دلیل ہے، جرائم والوں کو نہ دیکھنے کی دلیل ہے، کبھی کم بینائی کی دلالت حمل سے رحم کو مشغول کرنے پر بھی ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top