خواب میں پیٹ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me pait belly dekhne ki tabeer

خواب میں پیٹ دیکھنا مندرجہ ذیل اشیاء پر دلالت کرتا ہے اہل و عیال، مال ودولت، پوشیدہ راز، قید خانہ، قبر، صحت، بیماری، امانت رکھنے والا اور دین و عبادت وغیرہ۔

(۱) کسی نے خواب میں اپنا پیٹ پھٹا ہوا دیکھا تو اگر صاحب خواب مُلک والا ہو تو تعبیر یہ ہے کہ اس کے ملک سے منفعت (فائدہ) ختم ہو جائے گی اور صاحب مُلک نہیں ہے تو اس کے اس مال پر آفت آئے گی جس سے اپنے اہل و عیال کی پردہ پوشی کرتا ہے۔

(۲) کبھی یہی خواب راز کے فاش ہونے یا زوجہ کے گم ہونے اور اگر حاملہ ہو تو سقوطِ حمل کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

(۳) کسی نے دیکھا کہ اس کے پیٹ پر کچھ ظاہر ہوا اور اس سے کوئی چیز خارج ہوئی تو تعبیر یہ ہے کہ اس کا اگر کوئی تعلق والا قید میں ہے تو اس کو قید سے خلاصی ملے گی۔ اور اگر کوئی قیدی نہیں ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اس کے مردے ظاہر ہوں گے، یا اپنے کنویں کا پانی نکالے گا۔

(۴) خواب میں اپنے پیٹ کو گم ہوتے ہوئے دیکھ لے تو یہ اس کے دوست ، یا حاکم، یا اس کے سر پرست کے انتقال کی دلیل ہے۔ کبھی یہی خواب صاحب خواب کے عبادت گذار اور زاہد بننے اور ترکِ طعام وشراب کی علامت ہے۔

(۵) کسی نے دیکھا گویا اس کے پیٹ سے آگ نکلی ہے تو یہ خواب یتیم کے مال کو حرام طریقے سے کھانے سے تو بہ کرنے کی دلیل ہے۔ اگر صاحبِ خواب بیداری میں سونے کے برتن میں کھانا کھاتا ہو تو اس کو ترک کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۲) خواب میں پیٹ کے بل چلنا صاحبِ خواب کے محتاج، فاقہ مند ہونے اور پیٹ بھرنے کے لیے دوسروں کی خدمت کرنے کی علامت ہے۔

(۷) کبھی پیٹ کا اطلاق قوم کے مختلف بطون پر ہوتا ہے۔

(۸) خواب میں پیٹ کے اندر داخل ہونا، سفر یا قیدی ہونے یا جس جگہ سے نکلا ہے اس کی طرف دوبارہ لوٹنے کی دلیل ہے۔

(۹) اپنے پیٹ میں پِیپ یا پھوڑے کا زخم دیکھنا حرام مال کھانے، یا حرام مال غلط طریقے سے لینے کی طرف اشارہ ہے۔

(۱۰) خواب میں پیٹ کا خوبصورت ہونا یا بڑا ہونا جو عام حالات کے مطابق ہو علم اور ریاست پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۱) کبھی بطن کا اطلاق مباطنت فی الدین پر ہوتا ہے۔

(۱۲) کبھی بطن کی دلالت حسد، نفاق پر اور کبھی مال اور اولاد پر ہوتی ہے۔

(۱۳) کسی نے دیکھا کہ اس کا پیٹ چھوٹا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال یا اولاد یا اس کے اہلِ بیت میں کمی ہوگی۔

(۱۴) کسی نے دیکھا کہ اس کے پیٹ میں ہڈی ہے یا پیٹ بڑھ گیا ہے تو تعبیر ہے کہ اس کے مال یا اولا دیا اہل وعیال میں سے ہوں گے۔

(۱۵) کبھی پیٹ سے سفینہ مراد ہوتا ہے یعنی اس میں کمی، زیادتی، خرابی و درستگی صاحب خواب کی کشتی میں کمی زیادتی وغیرہ کی علامت ہے۔

(۱۶) کسی نے خواب میں اپنے آپ کو اپنی ماں کے پیٹ میں دیکھا تو تعبیر یہ ہے کہ اگر صاحبِ خواب ملک سے باہر ہے تو وطن لوٹ آئے گا، اور اگر بیمار ہے تو اپنی زمین میں دفن کیا جائے گا، اور اگر تندرست ہے تو قید خانہ میں ڈالا جائے گا۔

(۱۷) خواب میں پیٹ دیکھنا مندرجہ ذیل اشیاء پر بھی دلالت کرتا ہے گھر، سواری، جگر، اولاد، ورثاء، خدام، بٹوه، حلق، حیات، عصمت۔

(۱۸) خواب میں گھر منہدم ہوا، اور صاحبِ خواب پیٹ کا مریض ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اس کا انتقال ہو جائے گا۔

(۱۹) کوئی شخص خواب میں اپنے گھر کو درست کرنے یا بنانے لگا تو تعبیر یہ ہے کہ اگر تعمیر مکمل ہے تو وہ اپنے پیٹ کی بیماری سے نجات پائے گا ورنہ جس قدر کمی باقی ہے تو صحت میں بھی تاحیات وہی کمی رہے گی۔

(۲۰) پیٹ کا بڑا ہونا سود خوری اور پیٹ کے بل چلنا مال پر اعتماد کی دلیل ہے۔

(۲۱) پیٹ کی تعبیر اگر کشتی ہو تو سر اس کا بیچ ہے اور گلا اس کا چلانے والا ہے اور پسلیاں اس کے آس پاس کی لکڑیاں ہیں۔

خواب میں پیٹ کی آواز سننا

Khwab mein pait ki awaz sunna

خواب میں پیٹ سے آواز آنا رشتوں کی آپس کی چپقلش اور مقابلے کی علامت ہے۔

خواب میں قولنج یا پیٹ کا ایک قسم کا درد دیکھنا

khwab me quulanj colic dekhna

اگر کسی کو خواب میں یہ بیماری لاحق ہو جائے تو دلیل ہے اس کے اہل وعیال پر روزی تنگ ہو گی اور اس پر سختیاں آئیں گی اور یہ بیماری اگر کسی عورت کو لگی ہے تو اس کی تعبیر حمل اور شریر ہمسایہ اور تکلیف دہ کلام بھی ہو سکتا ہے۔

Tags: khwab me pait belly dekhne ki tabeer, khwab me pait phata hua dekhne ki tabeer, khwab me pait belly phatne ki tabeer, khwab me pait gum hone ki tabeer, khwab me pait se aag nikalne ki tabeer, khwab me pait ke bal chalne ki tabeer, khwab me pait ke andar dakhil hone ki tabeer, khwab me pait chota hone ki tabeer, khwab me pait khubsurat hone ki tabeer, khwab me pait me haddi ki tabeer, khwab me pait bara pait hone ki tabeer, khwab me ghar tabah hone ki tabeer, khwab me ghar toot jane ki tabeer, khwab me ghar banane ki tabeer

error: Content is protected !!
Scroll to Top