خواب میں عتاب یا ڈانٹ ڈپٹ اور ناراضگی دیکھنا

Khwab me Narazgi reproving dekhna

(۱) خواب میں کوئی سچا ولی یا دوست عتاب کرے تو توبہ اور برائی سے بچنے کا اشارہ ہے،  عتاب محبّ اور محبت کی بھی دلیل ہے۔

(۲) خواب میں خود کو عتاب کرنا ایسے عمل کرنے کی دلیل ہے جس میں بعد میں ندامت ہو خود کو ملامت پر۔

(۳) اگر خواب میں کسی خطاء کار کی خطاء معاف کرے تو ایسا عمل کرنے کی بشارت ہے جس کے سبب اللہ تعالی اسے بخش دیں گے، خواب میں جس کو معاف کیا جائے اس کی درازئ عمر اور حفاظت کی دلیل ہے، خواب میں معاف کرنا مغفرت ہے۔

(۴) اگر خواب میں ایسے شخص کو معاف کرے جس پر کوئی حق یا قصاص واجب تھا تو اللہ تعالی اس کی مغفرت فرمائیں گے اگر کوئی اور اسے معاف کرے تو درازئ عمر، رفعت اور اللہ تعالی کے تقوی اور حیثیت کی طرف اشارہ ہے، خواب میں اللہ تعالی یا نبی کی طرف سے معافی، توبہ، ہدایت اور اچھے انجام کی دلیل ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top