Khwab me Namazo ke Imam ko Dekhne ki Tabeer
خواب میں نمازوں کے امام کو دیکھنے کی تعبیر مندرجہ ذیل چیزوں سے کی جاتی ہے: ایک طرف کرنا، مرتبہ و ریاست کا بلند ہونا، پیشوا ہونا، امر بالمعروف ونہی عن المنکر کرنا، دربان، والد، والده، استاذ وغیرہ۔
(۱) اگر کوئی شخص (امام ) خواب میں اپنے آپ کو طہارت کا ملہ کے ساتھ قبلہ رو ہو کر بغیر کمی وزیادتی کے جماعت کے ساتھ نماز پڑھاتے ہوئے دیکھے تو تعبیر یہ ہے کہ اگر وہ ولایت کا اہل ہے تو اس کو ولایت ملے گی۔ اور اگر کسی ایسے کام کے حصول کی کوشش میں لگا ہوا ہے جس میں عام لوگوں کا فائدہ ہے تو اس میں کامیابی ہوگی ۔ یا تعبیر یہ ہے کہ اپنے آپ کو ضمان میں داخل کریگا۔ یا کسی جماعت کی کفالت کریگا یا کسی ایسی قوم کا شریک ہوگا جو اس سے خیر کا توقع کرتی ہے۔
(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ لوگوں کو غیر قبلے کی طرف نماز پڑھا رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ دھو کا کرے گا اور بدعت میں مبتلا ہوگا ۔ کبھی اس خواب کی تعبیر یوں کی جا سکتی ہے کہ صاحب خواب کسی ایسے ممنوع کام کا مرتکب ہوگا جس میں دوسروں کو بھی شریک کرے گا ۔
(۳) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھے پڑھنے کا حکم دے رہا ہے اور لوگوں کو لے کر قبلہ رُو ہو کر درست نماز پڑھا رہا ہے تو یہ علامت ہے کہ صاحب خواب والی بن جائے گا اور اس میں عدل سے کام لے گا۔ یا اس کی یہ بھی تعبیر ہے کہ صاحب خواب امر بالمعروف نہی عن ا عن المنكر کے فریضے کو ادا کرے گا ۔
(۴) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ انجان مقام میں انجان لوگوں کو نماز پڑھا رہا ہے اور یہ نہیں سمجھ پارہا کہ کیا پڑھ رہا ہے تو تعبیر ہے کہ صاحب خواب قریب المرگ ہے۔
(۵) اگر کسی نے کسی عورت کو مردوں کی امامت کراتے ہوئے دیکھے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ عورت مر جائے گی؛ اس لئے کہ عورت امامت کی اہل نہیں، وہ تو صرف جنازے کی صورت میں امام سے آگے ہوسکتی ہے ۔
(۲) اسی طرح کی تعبیر اس مجھی محض کے لئے کی جاتی ہے جو نماز پڑھانے کا اہل نہ ہو اور نماز پڑھاتے دیکھا جائے ۔
(۷) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھا رہا ہے اور مقتدی بیٹھ کر نماز پڑھ رہے ہیں تو تعبیر ہے کہ وہ مقتدیوں کے حقوق پورے کر رہا ہے اور مقتدی اس کے حقوق ادا نہیں کر رہے یا وہ محض مریض اقوام کا سر براہ بنے گا۔
(۸) اگر کوئی شخص دیکھے کہ وہ بیٹھ کر نماز پڑھا رہا ہے اور قوم میں کچھ لوگ بیٹھے ہیں اور کچھ کھڑے ہیں ۔ تو تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے فرض منصبی میں کی نہیں کر رہا ہے ۔
(۹) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ ایسی قوم کی امامت کر رہا ہے جو کچھ بیٹھے اور کچھ کھڑے نماز پڑھ رہے ہیں تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب امیر اور غریب اقوام کا سر براہ بن جائے گا۔
(۱۰) اگر کسی نے دیکھا کہ امام بیٹھ کر نماز پڑھا رہا ہے اور سارے مقتدی بھی بیٹھ کر پڑھ رہے ہیں تو اس کی تاویل یہ ہے کہ وہ غرق ہونگے یا چوری یا فقر و فاقہ میں مبتلا ہوں گے ۔
(۱۱) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ عورتوں کو نماز پڑھا رہا ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہ کمزور قوم کا والی بن جائے گا ۔
(۱۲) اگر دیکھا کہ وہ پہلو کے بل یا چت لیٹ کر سفید کپڑوں میں ملبوس ہو کر نماز پڑھ رہا ہے اور مقام نماز کو نہیں پہچان رہا ہے اور نماز میں نہ قرآت کر رہا ہے اور نہ تکبیر کہہ رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب مر جائے گا اور لوگ اس پر نماز جنازہ پڑھیں گے۔
(۱۳) اگر کسی علاقہ کے ذمہ دار ( والی ) نے خواب دیکھا گویا کہ وہ امامت کر رہا ہے تو یہ دلیل ہے اس کے معزول ہونے اور مالی نقصان کی ۔
(۱۴) اگر کوئی شخص مردوں اور عورتوں کو نماز پڑھاتے ہوئے اپنے آپ کو خواب میں دیکھے تو اگر وہ قضا کا اہل ہے تو قاضی بنے گا اور اگر اس کا اہل نہیں ہے تو لوگوں کے درمیان صلح کرانے کے سلسلے میں واسطہ بنے گا۔
(۱۵) اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو نماز پڑھاتے ہوئے دیکھے اور اپنی نماز مکمل کرلے تو یہ اس کی حکومت و ولایت کی تکمیل کی علامت ہے۔ اگر اس کی نماز ٹوٹ گئی ہے تو یہ اس کی حکومت کے ٹوٹ جانے اور اسکے احکام کے نافذ العمل نہ ہونے کی علامت ہے ۔
(۱۲) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اکیلا نماز پڑھ رہا ہے اور قوم اکیلی نماز پڑھ رہی ہے تو یہ قوم کے فرقہ خارجیہ میں سے ہونے کی علامت ہے ۔
(۱۷) خواب میں اپنے آپ کو نفل نماز پڑھتے ہوئے دیکھنے کی تعبیر یہ ہے وہ ایسے ضمان کے تحت آئے گا جو اس کے لئے نقصان دہ نہیں ہے ۔
(۱۸) کسی نے خواب دیکھا کہ گویا قوم نے اسے اپنا امام بنایا تو تعبیر ہے کہ اس کو میراث ملے گی۔
(۱۹) کسی نے خواب میں اپنے آپ کو امامت کراتا ہوا اور صحیح طریقے سے قراءت نہ کر سکتا ہوا دیکھا تو تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی سے ایسی چیز طلب کریگا جو حاصل نہیں کر پائے گا ۔ (۲۰) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ چھت کے اوپر امامت کرا رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ قوم میں اچھا شمار ہوگا، قرض دینے یا صدقہ وغیرہ دینے میں مشہور ہوگا۔