خواب میں نیک لوگوں کو دیکھنے کی تعبیر

Khwab me naik logon ko dekhna

(۱) خواب میں خواب میں نیک لوگوں اور اللہ تعالی کے کسی ولی کو دیکھنا سنت کو زندہ کرنے کی بشارت ہے، صالحین اپنے اصحاب کے لئے ناصح ہیں اور مبارک ہیں، خواہ وہ معروف ہوں یا مجہول۔

(۲) جس شخص نے دیکھا کہ وہ معروف صلحاء میں سے ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ ان کے طریقے کی پیروی کرے گا، ان کی جماعت میں شریک ہو گا،  نیز ان صلحاء کی منزلت کے موافق اسے شر فکر وغم اور دنیا سے وحشت ہو گی، پھر آخر کار اپنے دشمنوں پر کامیابی پا لے گا۔

(۳) جس شخص نے دیکھا کہ فوت شدہ صلحاء میں سے کوئی ایک کسی شہر میں ہے تو دلیل ہے کہ اس شہر والے شادابی، فرحت وعدل پائیں گے اور ان کے سردار کی حالت بہتر ہو گی۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top