Khwab me muhtaji dekhna
(۱) خواب میں فقر بیداری میں مالداری ہے، اگر کوئی خواب میں خود کو فقیر دیکھے تو وہ بہت زیادہ کھانا پائے گا، فرمانِ خداوندی ہے: (رب انی لما انزلت الی من خیر فقیر) ”اے مرے رب آپ نے جو مجھ پر اتارا میں اس کا محتاج ہوں“، بعض مفسرین کے نزدیک خیر سے مراد جو کی روٹی ہے۔
(۲) خواب میں اگر کوئی خود کو لوگوں سے سوال کرتا دیکھے تو وہ دعا میں کثرت کرنے والا ہو گا، اس لئے کہ سائلین بھی دعا میں کثرت کرنے والے ہوتے ہیں۔
(۳) بعض اہلِ تعبیر کہتے ہیں کہ خواب میں کسی جگہ فقراء کا ہونا مالدار آدمی کی موت اور نکالے جانے والے صدقہ پر دال ہوتا ہے۔
(۴) خواب میں سوال کرنے والے کو کچھ عطا کرنا بلا مشقت مال حاصل کرنے کی دلیل ہے اس لئے کہ سوال کے ذریعہ روزی طلب کرنا اصل مال کے بغیر نفع کے لینا ہوتا ہے، خواب میں خود کو فقیر دیکھنا خیر حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔