Khwab me moti jewel dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں اس کو اُٹھا نا مذکر اولاد کی دلیل ہے۔
(۲) خواب میں بیوی کی طرف سے چمک دار خوبصورت موتی ملنا خوب صورت بیٹے کی پیدائش کی علامت ہے۔
(۳) غیر چمکدار موتی ملنا بیٹی کے تولد کی طرف اشارہ ہے۔
(۴) اسی طرح خواب میں بیوی کی طرف سے موتی ملنا اور اس کو صندوق یا کسی کپڑے میں لپیٹ کر چھپانا بھی بیٹی کی پیدائش کی علامت ہے۔
(۵) خواب میں عورت کو موتی ملنے کی اچھی تعبیر ہے چنانچہ غیر شادی شدہ عورت کے لئے شادی کی بشارت ہے اور شادی شدہ بے اولاد کے لئے اولاد کی خوشخبری ہے۔
(۶) شادی شدہ صاحبِ اولا د عورت کے لئے خواب میں موتی ملنا مالداری اور غنی ہونے کی دلیل ہے، خواب میں شیشے کے بدلے جواہر خریدنا یا صدف کے بدلے موتی خریدنا آخرت پر دنیا کو یا نیکی پر معصیت کو ترجیح دینے کی علامت ہے یا مرتد ہونے کی علامت ہے اور کبھی اس کے برعکس بھی تعبیر ہوتی ہے، اسی طرح موتی کی تعبیر مندرجہ ذیل چیزوں پر بھی ہو سکتی ہے قرآن، علم، اچھی باتیں، غلام اور باندیاں، اولاد، مال وغیرہ، چنانچہ خواب میں موتی کے اندر سوراخ کرنا قرآن کریم کی صحیح تفسیر کرنے کی علامت ہے۔