خواب میں مشکیزہ یا پانی کی بوتل دیکھنے کی تعبیر

Khwab me mashkeeza water botel dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں اس سے مراد امام فی الروایہ ہوتا ہے اور کبھی یہ رزق یا ضیق النفس کی بیماری میں مبتلا ہونے سے بغیر ہوتا ہے کسی کے مشتاق ہونے کی وجہ سے۔

(۲) اگر نئی ہو تو یہ زندگی کے مکدّر ہونے کی نشانی ہے اور اگر پرانی ہو تو یہ جنگ وقتال پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) اور راویہ بادشاہ کے لیے تعمیر شدہ صوبہ ہے جس سے وہ بہت زیادہ مال عدل وانصاف کے ساتھ حاصل کرے گا۔

(۴) اور تاجر کے لیے نرمی اور انصاف کے ساتھ شریفانہ تجارت ہے اور کاریگر کے لیے بلند اور بڑا کام ہے۔

خواب میں مشکیزہ دیکھنا

khwab me mashkeeza water carrier dekhna

(۱) خواب میں مشکیزہ دیکھنا سفر پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) کبھی اس کی رؤیت حاملہ عورت کے اسقاطِ حمل کی علامت ہے۔

(۳) کبھی اس کی رؤیت فقر پر اور مالداری دونوں پر دلالت کرتی ہے۔

(۴) کبھی مشکیزہ مشکلات میں داخل ہونے کی دلیل ہوتا ہے۔

(۵) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر میں پانی سے بھرا ہوامشکیزہ ہے تو اس کی بیوی کے حاملہ ہونے کی دلیل ہے، اس کا پانی لڑ کے پر دلالت کرتا ہے اور مشکیزہ ماں کے پیٹ پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۶) اگر ماشکی نے اپنے پیٹ کو پھٹا ہوا دیکھا تو وہ اپنی رشتہ داروں کی طرف لوٹے گا۔

(۷ ) اگر خواب میں کسی کا مشکیزہ ٹپک رہا ہوتو اس کو اسہال کی بیماری لاحق ہو گی۔


error: Content is protected !!
Scroll to Top