Khwab me pakhana poti Feces and faeces dekhna
(۱) خواب میں پاخانہ دیکھنا بیداری میں مال پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) اگر کسی نے خواب میں اپنے آپ کو خشک وسخت پاخانہ کرتا دیکھا تو یہ دلیل ہے کہ وہ صحت مند ہونے کی حالت میں مال خرچ کرے گا۔
(۳) خواب میں بہنے والا پاخانہ دیکھنا بڑے نفقہ پر دلالت کرتا ہے۔
(۴) کسی نے خواب دیکھا گویا وہ پاخانہ کر رہا ہے اور لوگ اس کی طرف دیکھ رہے ہیں تو اسے اپنے سے ظاہر ہونے والے عیب اور بری بات کے ظہور سے بچنا چاہئے۔
(۵) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس نے بغیر ارادہ کے پاخانہ کر کے اس کو پکڑ بھی لیا اور اٹھا بھی لیا تو وہ پاخانے کی بقدر دنانیر حاصل کرے گا۔
(۶) اگر کوئی خواب میں خود کو شہد اور روٹی کھاتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ روٹی اور شہد کھائے گا، بعض حضرات نے کہا ہے کہ یہ سنت کے خلاف عمل کرنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۷) اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو بستر پر پاخانہ کرتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے گا یا لمبی بیماری میں مبتلا ہو جائے گا۔
(۸) پاخانہ اپنی بدبو کی بناء پر مالِ حرام پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۹) اگر کسی نے خواب میں خود کو پاخانہ میں دیکھا تو یہ پریشانی میں واقع ہونے کی دلیل ہے۔
(۱۰) خواب میں پاخانہ میں گرنا قید ہونے کی علامت ہے۔
(۱۱) اگر کوئی خواب میں خود پر پاخانہ کرے تو یہ غلطی یا ذلت والے کام یا مرتبہ کو گرا دینے والی بات میں واقع اور مبتلا ہونے کی علامت ہے۔
خواب میں پاخانہ کا نکلنا گناہوں سے نجات پانے کی دلیل ہے، پاخانہ کا نکلنا خواب میں، مہمان کے کوچ کرنے پر بھی دال ہوتا ہے، پاخانہ آدمی کے اس مال یا اس راز پر بھی دلالت کرتا ہے جس کو وہ ظاہر نہیں کرنا چاہتا، اس کی دلالت سفر پر بھی ہوتی ہے، چنانچہ فرمانِ خداوندی ہے: (اوجاء احدکم من الغائط) ”یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے فراغت سے حاصل کر کے آئے“ خواب میں پاخانہ لڑائی کے لئے مقابلہ پر نکلنے پر بھی دال ہوتا ہے، آدمی کا پاخانہ ضروریات کی تکمیل پر دلالت کرتا ہے، خواب میں پاخانہ دیکھنا افکار ووساوس، امانتوں کے واپس کرنے اور مطلب کے پورا ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۱۲) خواب میں اگر پاخانہ کی بوظا ہر ہو جائے یا پاخانہ اس کے کپڑوں کو لگ جائے یا زور لگا کر پاخانہ کرے تو پریشانیوں، کینہ، بیکار شہرت، تکلف، تاواں اور حاملہ کے لئے اسقاطِ حمل کی دلیل ہے۔
(۱۳) خواب میں پاخانہ کا پتلا ہونا ضرورت مند کے لئے تنگی سے کشادگی کی طرف جانے پر دلیل ہے، اگر خواب میں آدمی کو دوسرے آدمی کا پاخانہ لگ جائے تو دلیل ہے خواب دیکھنے والا اس شخص کا مقروض ہو گا یا مقلد بعض اوقات خواب میں پاخانہ ظلم فاحش سے حاصل ہونے والے رزق پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۱۴) سفر کا ارادہ کرنے والے کے لئے خواب میں بہت زیادہ پاخانہ کرنا دلیل ہے وہ سفر نہ کر سکے گا جس راستے پر وہ جانا چاہتا ہے وہ راستہ ہی اس سے کٹ جائے گا۔
(۱۵) خواب میں پاخانہ کھانا اور اس کو محفوظ کر کے رکھنا اشارہ ہوتا ہے ندامت کے ساتھ مال حرام حاصل کرنے کی طرف جبکہ یہ بسا اوقات ایسے کلام کی طرف اشارہ ہوتا ہے جس پر آدمی کو ندامت ہو۔
(۱۶) خواب میں اگر کوئی اپنے آپ کو پاخانہ کرتا ہوا دیکھے تو یہ اس کے غم کے ختم ہونے پر دلیل ہے۔
(۱۷) اگر وہ بندہ مال دار ہے تو وہ اپنے مال کی زکوۃ ادا کرے گا۔
(۱۸) اگر کوئی شخص خشک پاخانہ کرے تو دلیل ہے وہ اپنا کچھ مال عافیت میں خرچ کرے گا۔
(۱۹) اور اگر پاخانہ بہنے والا تھا تو یہ بندہ اپنا سارا مال خرچ کرے گا۔
(۲۰) اگر خواب میں خرچ کرنا مشہور اور اچھی جگہ میں تھا جیسا کہ وضوء خانہ وغیرہ بنانے میں تو اس کا نفقہ بھی معروف ہو گا۔
(۲۱) اگر خواب میں خرچ کی جگہ غیر معروف تھی تو یہ بندہ بھی اپنا حرام مال غیر معروف جگہ میں خرچ کرے گا اس کے لئے اجر ہو گا اور نہ ہی اس کی قدر دانی کی جائے گی اور اس کے نفس کی رضا مندی شاملِ حال ہو گی۔
(۲۲) خواب میں کپڑوں میں پاخانہ کرنا بیداری میں فحش کام کرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے، اگر لوگ اس سے مرتبہ میں بلند ہوں تو مذکورہ کی طرف اشارہ ہوتا ہے اور اگر قضاءِ حاجت بیت الخلاء میں کی تو یہ اشارہ ہوتا ہے پریشانی کے ختم ہونے کی طرف، قرضہ یا واجب الاداء نفقہ کی ادائیگی کی طرف۔
(۲۳) خواب میں خود کو شلوار میں پاخانہ کرتا ہوا دیکھے تو یہ اپنی بیوی پر غضبناک ہونے کی دلیل ہے اور عورت کا مہر ادا کرنے اور شوہر کا بیوی سے لیا ہوا مال واپس کرنے کی دلیل ہے۔
(۲۴) شلوار میں بغیر ارادہ کے پاخانہ کرنے کے بعد ہاتھ سے اٹھا لیا ہے تو حرام مال سے پاخانہ کی بقدر دنا نیر حاصل کرے گا، یہ تعبیر اس بناء پر ہے کہ پاخانہ سے کوئی چیز زیادہ ملوث نہ ہو ۔
(۲۵) اگر کوئی خواب میں اپنی قمیص میں پاخانہ کرے تو یہ دلیل ہے اس کے خود اپنے اوپر غضبناک ہونے پر۔
(۲۶) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ کسی جگہ میں پاخانہ کر رہا ہے درانحالیکہ اس کا خیمہ مٹی میں لگا ہوا ہو تو یہ دلیل ہے کہ وہ مال دفن کرے گا۔
(۲۷) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ عام بازار یا حمام یا جماعت میں پاخانہ کر رہا ہے تو یہ اور پوشیدہ چیزوں کے ظہور اور اس کو پیش آمدہ ذلت پر دلالت کرتا ہے، اگر کوئی خواب میں کوڑا خانہ میں یا دریا کے کنارے یا ایسی جگہ جہاں کوئی اعتراض نہ کرے پاخانہ کرے تو یہ بھلائی کی دلیل ہونے کے ساتھ ساتھ پریشانی اور تکلیف کے ختم ہونے کی بشارت بھی ہے۔
(۲۹) کسی نے خواب دیکھا گویا اس کے ہاتھ میں ایک لکڑی ہے اس سے وہ اس گندگی کو منتشر کر رہا ہو تو وہ عہدہ قضاء پر فائز ہو گا اور لوگوں کے اموال کے ساتھ آزمائش کا سامنا کرنا ہو گا۔
(۳۰) اگر کوئی خواب میں کپڑے یا گھڑے یا برتن وغیرہ میں پاخانہ کرے تو وہ خادم خریدنے میں مال خرچ کرے گا۔
(۳۲) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ اپنے نیچے پاخانہ کر رہا ہے اور اسے ارد گرد کا بالکل شعور نہیں تو یہ اس کے مال کے کم ہونے کی طرف اشارہ ہے، حالانکہ اس کے اہل اور اس کے شرکاء کو اس کا احساس تک نہیں ہو گا۔
(۳۳) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے تر یا خشک پاخانہ کو جمع کیا تو اگر وہ باغ والا ہے تو مال کو جمع کرنے کے ساتھ اس کے باغ کی فصل اچھی ہو گی۔
(۳۴) اور اگر وہ زمیندار ہے تو غلہ سے مال جمع کرے گا اور اگر مذکور آدمی فقیر تھا تو صدقہ کا اتنا مال جمع کرے گا کہ جس سے غنی ہو جائے گا اور اگر مذکورہ آدمی پیسے کی تجارت کرنے والا تھا تو یہ سود کا مال جمع کرے گا۔
اگر خواب میں کسی نے جنگل میں پیشاب، پاخانہ کیا اور پرندے نے اس پاخانہ کو اٹھا لیا یا زمین نے اس پاخانہ کو پھینک دیا تو خواب دیکھنے والا اگر مسافر ہے تو اس کے لوٹ جانے کی دلیل ہے اور اشارہ ہے اس کے مال کو چور لے جائیں گے۔
(۳۵) اور اگر خواب میں پاخانہ سے کوئی بڑی چیز نکلی جو کیچڑیا بہنے والی چیز کے مشابہ تھی تو کوئی پریشانی یا بادشاہ کا خوف ہو گا۔
(۳۶) اگر خواب میں کیا ہوا پاخانہ گرم ہو تو سخت مرض میں مبتلا ہونے کے بعد اس سے شفا بھی پائے گا یا اس بندے پر چوری کے حوالہ سے تہمت لگے گی، اگر کوئی خواب میں خود کو عادت سے زیادہ پاخانہ کرتا ہوا دیکھے اور وہ پاخانہ سانپ کے مشابہ تھا تو اس کی اولاد زیادہ ہو گی اور اولاد میں سے کچھ اس کے دشمن بھی ہوں گے۔