Khwab me mal dolat wealth dekhne ki tabeer
(۱) فقیر کے لیے راستے کے فساد کی دلیل ہے اور اس کی تعبیر دشمن کی ذلت اور حاسد کو جلانے سے بھی کی جاتی ہے۔
(۲) کبھی ثروت کی تاویل ہے زوجہ اور وہ اعمال صالحہ جو جنت کی نعمتوں تک پہنچانے والے ہوں۔
(۳) مریض کے لیے ثروت اس کی قبر کی طرف اشارہ ہے۔
خواب میں کسی کا مال چھیننا
Khwab me ksi ka maal cheenna
خواب میں دوسرے کے مال چھیننا شادی یا مالِ حرام کا ارادہ کرنے والے کے عقدِ فاسد پر دلالت کرتا ہے، غیر کے مال کو چھیننا سود کھانے پر بھی دلالت کرتا ہے اور سود باطل ہے، فرمانِ خداوندی ہے: (ولا تأکلوا اموالکم بینکم بالباطل) اور تم اپنے مالوں کو باطل طریقے سے مت کھاؤ اور دوسرے کے مال کو چھیننا بھی باطلوں میں سے ایک باطل ہے۔
خواب میں مالداری دیکھنا
Khwab me maaldari dekhna
(۱) خواب میں مالداری بیداری میں محتاجی کی دلیل ہے۔
(۲) اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو غنی دیکھے تو یہ اس کے محتاج ہونے کی علامت ہے یا خواب دیکھنے والے کے قانع ہونے کی علامت ہے اس لئے کہ مالداری اور قناعت ایک دوسرے کو لازم ملزوم ہیں۔
خواب میں بہت زیادہ مال ودولت دیکھنا
Khwab mein maal o dolat dekhna
خواب میں مالِ کثیر دیکھنا فقیر کے لئے مالِ کثیر ہے، دلیل اللہ تعالی کا فرمان ہے: (والقناطیر المقطرۃ من الذہب والفضۃ) الآیۃ، ” اور خزانے جمع کیے ہوئے سونے اور چاندی کے“۔