Khwab me lemon ka darakht lemon plant dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں لیموں کا درخت دیکھنا با برکت اور معزز خاندان والی عورت پر دلالت کرتا ہے ۔
(۲) کبھی اس کی دلالت مؤمن آدمی یا قرآن کے قاری پر بھی ہوتی ہے۔ اسی طرح لیموں کا درخت دیکھنا علم و عمل اور اچھی تعریف پر اور کبھی الفت و محبت پر دلالت کرتا ہے ۔
(۳) بعض نے کہا کہ ایک لیموں لڑکے پر اور بہت سارے لیموں اچھی چیزوں پر دلالت کرتے ہیں ۔
(۴) بعض تعبیر بتانے والوں نے اس کی تعبیر معنی کے لحاظ سے کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ لیموں منافقت پر دلالت کرتا ہے اس لیے کہ اس کا باطن ظاہر کے خلاف ہوتا ہے ۔
(۵) خواب میں سبز رنگ کا لیموں چننا خوشحالی اور صاحبِ خواب کی صحت مندی کی دلیل ہے۔ اور پیلے رنگ کا لیموں صاحبِ خواب کے مرض پر دلالت کرتا ہے۔
(۶) بعض علماءِ تعبیر کی رائے کے مطابق لیموں دیکھنا شریف اور مالدار عورت کی علامت ہے۔ کسی نے دیکھا کہ اس نے خواب میں لیموں کو دو حصوں میں تقسیم کیا تو اس کے ہاں بیٹی اور بیٹا ہوں گے جو اکثر بیمار رہیں گے ۔
(۷) کسی عورت نے دیکھا کہ اس نے اپنے سر پر لیموں کے درخت کی گٹھ گٹھڑی اٹھائی ہوئی ہے تو یہ خواب دیندار شہرت یافتہ شوہر کی دلیل ہے۔
(۸) عورت کا اپنی گود میں لیموں دیکھنا با برکت بیٹے کی پیدائش کی دلیل ہے ۔
(۹) کسی نے دیکھا کہ کسی عورت نے اس کو لیموں دے دیا تو یہ بھی بیٹے کی علامت ہے ۔
(۱۰) کسی صاحب خواب کا کسی کی طرف لیموں پھینکنا اس سے رشتہ طلب کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۱) بسا اوقات ایک لیموں کی تعبیر حکومت سے کرتے ہیں۔ اور صاحب خواب کا میٹھا لیموں کھانا مال مجموع کی علامت ہے اور کھٹا لیمون کھانا ہلکی سی بیماری کی دلیل ہے۔