خواب میں لنگڑا پن دیکھنا

Khwab me langra pan lame dekhna

(۱) خواب میں لنگڑا پن ایسے معاملہ سے عاجزی ایسے معاملہ سے عاجزی پر ہے جس کا اس نے ارادہ کیا ہے۔

(۲) اور کہا گیا ہے جس شخص نے اپنے آپ کو لنگڑا دیکھا اس کو علم، فقاہت اور دین میں زیادتی حاصل ہو گی اور لنگڑا پن سفر پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۳) جس شخص نے اپنا دایاں پاؤں بیمار یا ٹوٹا ہوا یا نکلا ہوا دیکھا پس اگر اس میں زخم بھی ہو تو اس کا بیٹا مریض ہو جائے گا۔

(۴) اگر زخم بائیں پاؤں میں دیکھے تو اس کی بیٹی کے لئے پیغامِ نکاح آئے گا اور اگر بیٹی نہیں ہے تو اس کے ہاں بیٹی پیدا ہو جائے گی۔

(۵) اگر بایاں پاؤں ٹوٹ گیا اور اس نے سفر کا ارادہ بھی کیا ہوا ہے تو اس کو چاہئے کہ ٹھہر جائے اور ظاہر نہ ہو۔

(۶) اگر پاؤں نکل گیا تو اس کی بیوی بیمار ہو گی۔

(۷) اگر ایک پنڈلی دوسری پنڈلی سے بڑی ہو گئی تو وہ سفر کرے گا اور وہ سفر میں ہی مر جائے گا۔

(۸) جس شخص نے اپنے آپ کو لنگڑا، اپاہچ یا بوجھل پاؤں والا دیکھا یا اکڑوں چلتا رہا تو اپنے مقصد کے حصول میں کمزور ہو گا اور کبھی لنگڑا پن عمر میں زیادتی، دین میں قوت اور علم میں پختگی پر بھی دلالت کرتا ہے اور اگر قسم کھائی ہے تو اس کو پورا کرے گا، اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿(ولا على الاعرج حرج) ”اور نہ ہی لنگڑے پر کوئی حرج ہے“ مرد اگر لنگڑی عورت دیکھے تو اس کو ناقص کام ملے گا، اسی طرح عورت لنگڑا مرد دیکھے تو اس کو بھی ناقص عمل سے دوچار ہونا پڑے گا، کسی بوڑھے لنگڑے کی دلالت دادے اور ایسے دوست پر ہوتی ہے جس میں نقص ہو۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top