khwab me kushti larna wrestling dekhna
(۱) جس شخص نے دیکھا کہ کسی آدمی نے اسے پچھاڑ دیا ہے تو دلیل ہے وہ اس کے مال کو تلف کرے گا اور یہی خواب میں زمین پر گرا ہوا مغلوب شخص بیداری میں غالب آئے گا۔
(۲) خواب میں جنگ کے خواہشمند دو بادشاہوں کی آپس کی کشتی میں مغلوب بیداری میں غالب ہو گا اور یہی تعبیر خصم کی آپس میں کشتی یا مخاصمت کرنے کی ہے یعنی خواب میں مغلوبیت بیداری میں غالبیت کی دلیل ہے۔
(۳) کبھی کسی دلیل کی وجہ سے خواب میں غالب آنے والے کی بیداری میں بھی غالب آنے پر دلالت ہوتی ہے مثلاً خواب میں غالب آنے والا نئے کپڑا پہنے ہوئے ہو اور مغلوب پھٹے پرانے کپڑے پہنے ہوئے ہو اور اگر لباس کے اعتبار سے تو برابر ہیں مگر غالب آنے والے کا قد مغلوب ہونے والے کے قد سے بڑھا ہوا ہے یا اس کا جسم مغلوب کے جسم سے موٹا ہوا ہے اور مغلوب کا جسم چھوٹا ہے یا اس کے بدن میں کوئی نقص واقع ہوا ہے یا اس کا رنگ پیلا پڑ گیا ہے تو دلیل ہے کہ خواب میں غالب ہی بیداری میں غالب ہو گا۔
(۴) کبھی دلیل کے بغیر بھی خواب میں غالب آنے والا بیداری میں بھی غالب ہو گا کیونکہ بسا اوقات خواب صریح بھی ہوا کرتے ہیں۔
(۵) اگر کشتی کرنے والوں کی جنس مختلف ہو اور پچھاڑنے والا پچھاڑے جانے والے کے مقابلے میں طاقتور ہو تب بھی یہی تعبیر ہو گی۔
(۶) خواب دیکھا کہ دو آدمی آپس میں کشتی لڑ رہے ہیں تو ان میں سے پچھاڑا جانے والا پچھاڑنے والے سے افضل ہو گا۔
(۷) کسی عورت نے خواب دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ اس کے ساتھ کشتی لڑ کر اس کو نیچے گرا کر اس کے سینے پر بیٹھ گئے ہیں تو تعبیر ہے اس کے شوہر کا انتقال ہو گا اور اس عورت کا کسی دوسرے شخص سے نکاح ہو گا۔
(۸) کبھی کشتی لڑنا مغلوب ہونے والے کے مریض ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے اور کبھی یہ خواب مریض کو مرض سے عافیت پہنچنے پر بھی دلالت کرتا ہے مگر انسانوں میں اکثر یہ موت کی دلیل ہوتا ہے۔
(۹) خواب میں کسی حیوان سے کشتی لڑکر اس کو قتل کرنا مشکل سے بچ نکلنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۰) کسی مسلمان ملک کے کافر باشندے کے ساتھ کشتی کرنا دشمنوں پر غالب آنے کی علامت ہے۔