Khwab me khujuur ka khosha dekhna
خواب میں کھجور کا خوشہ دیکھنے کی دلالت مال جمع کرنے پر ہوتی ہے اور اس کی دلالت انسان کی قوم اور قبیلے کے ایک فرد پر بھی ہوتی ہے۔
(۱) اس کی تعبیر رزق، زوجہ کا حاملہ ہونا ہے۔
(۲) اگر کوئی مریض ہے تو شفایاب ہو گا اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ مریض کی وفات ہو جائے گی یا قید ہو گا یا ذخیرہ اندوزی کرے گا۔
(۳) جس شخص نے دیکھا گویا اس کو دو تین یا اس سے زیادہ کھجور کے خوشے ملے تو یہ دلیل ہے کہ اس کو اولاد حاصل ہو گی۔
(۴) اگر اس میں سے کچھ کھائے تو اپنی اولاد کی کمائی کھانے کی دلیل ہے۔
(۵) کھجور کا خوشہ دیکھنا اس کے حق میں خیر کی علامت ہے۔
(۶) اگر وہ خوشہ زرد تھا اور کھا یا نہیں تو علامت ہے کہ حاکم صاحبِ طلع پر غضبناک ہو گا پھر وہ اس سے راضی ہو جائے گا اور طلع کی تعبیر حاصل ہونے والا مال بھی ہے۔