Khwab me khajoor dates dekhne ki tabeer
فہرست
(۱) خواب میں کھجور د یکھنا بارش کی دلیل ہے اور کھجور کھانا ایسا رزقِ عام ہے کہ جس میں کوئی اور اس کے ساتھ شریک نہ ہوگا۔
(۲) کبھی کھجور کھانا تلاوتِ قرآن کی اور دینی منفعت کے حصول کی دلیل ہے۔
(۳) دبائی ہوئی کھجور ذخیرہ کئے ہوئے مال کی طرف اشارہ ہے۔
(۴) اور پھیلائی ہوئی کھجور نہ باقی رہنے والے مال کی دلیل ہے۔
(۵) کھجور کھا نا بعض اوقات ذمی ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۶) کسی نے خواب دیکھا کہ کھجوریں اس کی طرف چلی آرہی ہیں تو دلیل ہے کہ کسی بڑے رتبے والے آدمی کی طرف سے اس کے پاس مال آئے گا۔
(۷) وزن کردہ کھجور مالِ غنیمت پر دال ہے۔
(۸) کھجور پکنے کے موسم میں کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کھجور کے درخت سے کھجور چن رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب ایک مالدار تیز طبیعت والی شریف کثیر الخير والبرکۃ عورت سے نکاح کرے گا دوسری تعبیر یہ ہے کہ کسی شریف آدمی کی طرف سے بلا محنت کے مال ملے گا۔ کبھی اس خواب کی تعبیر حصولِ علم سے بھی کی جاتی ہے۔
(۹) اگر بے موسم یہ خواب دیکھے تو علم بلا عمل کی علامت ہے۔
(۱۰) کسی نے دیکھا وہ کھجور کے خشک تنے سے تازی کھجور حاصل کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی منافق آدمی سے علمِ نافع حاصل کرے گا۔
(۱۱) اگر مذکورہ خواب کوئی غمزدہ شخص دیکھے تو غم سے نجات پائے گا جیسا کہ حضرت مریم علیہا السلام کا واقعہ ہے ، ﴿وَہُزِّي اِلَيْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَۃِ تُسَاقِطْ عَلَيْكِ رُطَبًا جَنِيًّا﴾(ترجمہ: اور کھجور کے تنے کو پکڑ کر اپنی طرف ہلاؤ تم پر تازہ تازہ کھجوریں جھڑ پڑیں گی)۔
(۱۲) کسی عورت نے خواب دیکھا کہ وہ گچھے سے کھجور کھا رہی ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے شوہر کی میراث حاصل کرے گی اور یہ میراث اس کے لئے پوشیدہ طور پر مطلقہ ہونے کی وجہ سے حرام ہو گی۔ اگر یہی خواب مرد دیکھے تو یہ بیوی کے خفیہ طور پر مطلقہ ہونے کی علامت ہے۔
(۱۳) کسی نے خواب میں کھجور اٹھائی اور اس کو دو ٹکڑے کر کے اس سے گٹھلی نکالی تو اشارہ ہے کہ اس کے ہاں بچہ پیدا ہو گا۔
(۱۴) کسی نے دیکھا کہ کھجور کے درخت سے انگور کے کالے دانے چن رہا ہے تو تعبیر ہے کہ اس کی بیوی کسی کالے رنگ کے غلام سے بچہ جنے گی کھجور کی تعبیر رزقِ حلال سے بھی کی جاتی ہے۔
(۱۵) کسی نے دیکھا کہ وہ بہترین کھجوریں کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب اچھی اچھی باتیں سنے گا یا منفعتِ عظیمہ حاصل کرے گا۔
(۱۶) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کھجور دبا رہا ہے تو دلیل ہے خزانوں سے اس کو مال ملے گا یا یتیموں کا مال اس کو حاصل ہوگا یا وہ اپنا مال سٹور کرے گا۔
(۱۷) کسی نے دیکھا کہ وہ چالیس کھجوریں کھجوروں کے موسم میں کھا رہا ہے تو تعبیر ہے کہ چالیس ہزار درہم پائے گا۔
(۱۸) کسی نے دیکھا کہ خنزیر کے پیٹ سے کھجوروں کی ٹوکریاں نکل رہی ہیں اور وہ اٹھا رہا ہے اور اپنے گھر کی طرف لے جا رہا ہے تو تعبیر ہے کہ کفار کا مال بطورِ غنیمت حاصل کرے گا۔
(۱۹) کسی نے دیکھا کہ وہ کھجور چوس رہا ہے اور کسی دوسرے کو پکڑا رہا ہے اور وہ بھی اس کو چوس رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص صاحبِ خواب کے ساتھ کسی نیک کام میں شریک ہوگا۔
(۲۰) بعض دفعہ کھجور کھانے کی تعبیر حصولِ حلاوتِ ایمان سے کی جاتی ہے۔
(۲۱) کھجور کے درخت سے نکلی گوند کی دلالت مندرجہ ذیل پر ہوتی ہے،موروثی مال، جدائی، حلال پونجی، مشکل کا آسان ہونا، بڑھاپا اور لرزش، کم عمر بچہ یا ماں کے رحم سے ایسا بچہ ضائع ہونا جس کے اعضاء پورے بن گئے ہوں۔
خواب میں کچی کھجور دیکھنے کی تعبیر
Khwab me khujooar dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں کچی کھجوریں دیکھنا حصولِ رزق کی نشانی ہے اور اچھی سے اچھی خبر لانے والے کی علامت ہے۔
(۲) کوئی شخص خود کو کچی کھجوریں کھاتے دیکھے تو یہ دلیل ہے کہ اس کو رزقِ حلال ملے گا۔
خواب میں تازہ کھجور دیکھنے کی تعبیر
Khwab me taza khujoor dekhne ki tabeer
پانی کے ضرورت مند کا خواب میں تازہ کھجوریں کھانا دستیاب آب کی علامت ہے اور کبھی سرخ کھجور کھا نا صفراء پر دم کے غلبہ کی نشانی ہوتی ہے۔
خواب میں پکی ہوئی کھجور دیکھنے کی تعبیر
Khwab me paki khujoor dates dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں اسے دیکھنا آباد علاقہ پر حکمرانی کرنا ہے جبکہ یہ اپنے موسم میں ہو۔
(۲) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ وہ غیر موسم میں پختہ کھجور کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ یہ بیماری ہے۔
(۳) اور پختہ کھجور تاجر کے لیے تجارت ہے اور اس کا کھانا ایسا رزق ہے جس سے اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں گی اور یہ لڑکے کی خوشخبری، دشمنوں پر کامیابی، بیماری سے شفایابی کی بھی دلیل ہے، پختہ کھجور حلال رزق، شفاء اور خوشی ہے۔
(۴) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ بے موسمی کھجوریں کھا رہا ہے تو اس کو شفاء برکت اور غم سے نجات ہو گی مریم علیہا السلام کے قصہ کی وجہ سے کیونکہ وہ بھی بے موسمی کھجوریں تھیں۔
خواب میں کھجور فروش کو دیکھنے کی تعبیر
خواب میں کھجور فروش کو دیکھنے کی تعبیر پختہ کھجوریں ہیں، یعنی کہ آدمی کو کچھ مال ملے گا۔
خواب میں عجوہ کھجور دیکھنا
Khwab me ajwa khujur dekhna
(۱) خواب میں عجوہ حلال وطیب مال کی دلیل ہے، یہ اور دیگر کھجوریں ہر مرض کی دواء کی علامت ہیں خاص طور سے مدنی کھجوریں۔