Khwab me khofzada hona
(۱) خواب میں دہشت زدہ ہونا بیداری میں خوشی کی دلیل ہے، بعض کے نزدیک خواب میں دہشت اپنے کئے ہوئے مظالم سے ہونے والے شر اور فساد پر دلالت کرتی ہے۔
(۲) خواب میں اگر کوئی خود کو گھبراہٹ میں دیکھے تو وہ محتاج ہو گا اور حق والوں کے حقوق بھی ادا نہیں کرے گا۔
(۳) اگر آدمی کو اپنے خوف یا اپنی گھبراہٹ سے دہشت ہوئی تو یہ دہشت خاص طور پر امن پر دال ہوتی ہے، فرمانِ خداوندی ہے: (لا یحزنہم الفزع الاکبر) ”کوئی بڑی دہشت انہیں پریشان نہ کرے گی“۔