خواب میں کھٹمل دیکھنے کی تعبیر

Khwab me khatmal bedbug dekhna

خواب میں کھٹمل دیکھنا کمزور دشمن کی علامت ہے۔ اور کبھی اس کی تعبیر بے وفا فوج بھی ہوتی ہے۔

(۱) کھٹمل دیکھنے کی تعبیر غم اور پریشانی ہے اور یہ کمزور مرد پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۲) کسی نے دیکھا کہ اس پر کھٹمل حاوی ہو گئے ہیں تو تعبیر ہے کہ اس کو شریر قوم سے غم اور پریشانی پہنچے گی اور اس کو لعن طعن کیا جائے گا۔

(۳) کسی نے خود کو دیکھا کہ مسلسل کھٹملوں کے ساتھ ہے تو یہ دلیل ہے کہ کمزور ضعیف انسان کے ساتھ رہے گا۔

(۴) کسی نے خواب میں دیکھا کہ کھٹمل اس کے منہ میں داخل ہو کر اس کے پیٹ میں پہنچ گیا تو دلیل ہے کہ کوئی کمزور شخص اس کے پاس آئے گا جس سے اس کو کوئی فائدہ اور تھوڑی سی خوشی حاصل ہوگی۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top