Khwab me khateeb ko dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں خطیب طہارت، خشوع وتقوی، گناہوں سے تو بہ، بلند مرتبہ، دارزئ عمر، مالداروں کی جانب سے اچھائی، اچھائیوں کا حکم دینے والے اور برائیوں سے روکنے والے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) اگر کنواری لڑکی یا کنوارا لڑکا خواب میں خطیب کو دیکھے تو اس کی شادی کا اشارہ ہے۔
(۳) اگر خواب میں خود کو خطیب دیکھے تو جس منصب کے قابل ہے وہ منصب حاصل ہوگا۔
(۴) اگر خود کو سفید لباس میں ملبوس دیکھے تو بلند مرتبہ اور کشادگئ رزق کی دلیل ہے۔
(۵) اگر سیاہ لباس پہنے دیکھے تو اپنے ہم عمروں میں بزرگی حاصل ہو گی یا پھر ایسی مصیبت نازل ہو گی جو رسوائی کا باعث ہو۔
(۶) اگر کوئی شخص موسمِ حج میں خطبہ دے تو اسے زمانہ کی امانت نصیب ہو گی یا جو اس کے گھر میں اس منصب کا اہل ہے اسے یہ منصب حاصل ہو جائے گا یا صاحبِ خواب کا نام نیکی میں مشہور ہوگا یا پھر یہ خواب آفات کے نزول کی دلیل ہے۔
(۷) جو شخص دیکھے کہ بہترین خطبہ پیش کر رہا ہے اور اچھی نماز پڑھ رہا ہے، نیز اپنا خطبہ اور نماز مکمل بھی کرتا ہے اور لوگ تو جہ سے سن رہے ہیں تو وہ کسی شہر کا والی بنے گا اور لوگ اس کے مطبع ہوں گے۔
(۸) اگر دیکھے کہ خطبہ یا نماز مکمل نہیں کی تو دلیل ہے خلافت سے معزول ہوگا۔
(۹) اگر غیر مسلم خود کو خطبہ دیتے دیکھے تو مسلمان ہو گا یا جلد اس دنیا سے کوچ کر جائے گا۔
(۱۰) اگر عورت خود کو وعظ کہتی دیکھے اگر وعظ میں اچھی باتیں کہہ رہی ہے تو حصولِ قوت کی دلیل ہے، اگر اس کے وعظ میں حکمت کی باتیں نہیں ہیں تو ایسی عورت برائی میں مشہور ہوگی۔
(۱۱) اگر کوئی حکمران دیکھے کہ اس کا خطبہ منقطع ہو گیا مکمل نہیں ہوا تو اس کی سلطنت زوال پذیر ہوگی۔
(۱۲) اگر عورت خود کو خطبہ دیتے ہوئے دیکھے تو اس کی صالح مرد سے شادی ہو گی۔
(۱۳) اگر عورت خود کو جمعہ کے دن ایسے خطبہ دیتی ہوئی دیکھے جیسے خطیب خطبہ دیتا ہے تو اس کا خاوند اسے طلاق دے گا اور یہ حرام کاری سے بچہ کو جنم دے گی۔