خواب میں کھانےدعوت  کی تعبیر

Khwab me khane ki dawat ki tabeer

(۱) کھانے کی طرف دعوت دینا خیر پر جمع ہونے کی علامت ہے۔

(۲) خواب میں دوسروں کو کھانے کی طرف دعوت دینے کا ارادہ کرنا خود کو کسی ایسے کام میں ڈالنے کی دلیل ہے جس میں اس کی ملازمت ہوگی اور اس عمل سے اس کو تکلیف ہو گی۔

(۳) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے دعوت کا پروگرام بنایا اور لوگ اس میں حاضر ہوئے اور ان کو کھانے سے فارغ ہوتے ہوئے دیکھا تو صاحبِ خواب ان پر حکومت کرے گا۔

(۴) اگر اس جگہ کوئی غمزدہ ہو یا کوئی مریض ہو تو غم دور ہو گا اور مرض سے شفا نصیب ہوگی۔

(۵) خواب میں دعوت کا اہتمام کرنا کسی غائب شخص کے حاضر ہونے کی بھی دلیل ہے، خواب میں لوگوں کو ضیافت کے لئے دعوت دینا ایسے کام کرنے کی بھی دلیل ہے جس میں وہ نادم اور ملامت کا شکار ہو گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top