خواب میں کھانا دیکھنا

Khwab me khana dekhna

(۱) زرد رنگ کا ہر کھانا بیماری پر دلالت کرتا ہے سوائے پرندوں کے گوشت کے۔

(۲) سفید رنگ کے کھانے کی تعبیر کھٹے کے مقابلے میں بہتر ہے اور اگر وہ گوشت موٹا ہو تو کوئی حرج نہیں اور جس نے کھانے کو پیا جیسے کہ پانی کو پیا جاتا ہے تو یہ زیادتئ عیش کی دلیل ہے۔

(۳) خوشی کے مواقع کے کھانے خوشی کی بشارت ہیں۔

(۴) اور ماتم کے مواقع کے کھانے غم وتکلیف کی علامت ہیں۔

(۵) اور وہ کھانا جو کسی زمانے کے ساتھ مقید نہ ہو تو یہ روزی کی اور مستقل کھانوں کی علامت ہے۔

(۶) اور وہ کھانے جو کسی زمانے کے ساتھ مقید ہو جیسے کہ گوشت، بینگن اور کدو کے ساتھ تو یہ ایک خاص وقت میں روزی کی علامت ہے۔

(۷) اور بادشاہوں کا کھانا عزت اور بلندی کا باعث ہے، یہ ہدایت اور اتباعِ سنت کی دلیل ہے۔

(۸)اور علماء کا کھا نا علم، ہدایت اور برکت ہے۔

(۹) اور فقراء اور زہد وتقوئی والوں کا کھانا، کھانے والے کے لئے ہدایت ہے۔

(۱۰) اور گاؤں والوں کا کھانا سفر کی دلیل ہے ایک حال سے دوسرے حال کی طرف منتقل ہونا ہے۔

(۱۱) اور گوشت کے ساتھ پکی ہوئی چیز فقیر کے لئے امیری کی دلیل ہے۔

(۱۲) اور بغیر گوشت کے پکی ہوئی چیز فاقہ اور عبادت کی علامت ہے۔

(۱۳) اگر کھانا کسی اور بہتر کھانے سے تبدیل ہو گیا تو یہ پیٹ کی درستگی پر دلالت کرے گا۔

(۱۴) اور اگر کھانا کڑوے یا کھٹے کھانے سے تبدیل ہو گیا تو یہ تغیرِ از واج یا تغیرِ اعمال پر دلالت کرے گا۔

(۱۵) اور اگر خود اچھا کھانا پکایا تو یہ اس کے بقدر اعلی منصب پائے گا اور فقر کے بعد مستغنی ہو جائے گا۔

(۱۶) اور اگر اس کے لئے کسی اور نے پکایا تو بعض مرتبہ اس کی تعبیر ہوتی ہے اس کو دھوکا دیا جائے گا اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے اس کے مقصد کے حصول پر اس کی مدد کی جائے گی۔

(۱۷) اور جس نے دیکھا کہ گرم کھانا نگل گیا تو اس کی معیشت میں کمی آئے گی۔

(۱۸) جس نے دیکھا کہ اس کے منہ میں بہت زیادہ کھانا ہے جبکہ منہ میں وسعت بھی ہو تو اس کا معاملہ گڈمٹ ہو جائے گا اور کبھی کبھار اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ خواب دیکھنے والے کی عمر اس کھانے کے بقدر کم ہو گی اور جو اس کے منہ میں ہے منہ میں گنجائش کے بقدر اس کی عمر باقی ہے۔

(۱۹) جس نے دیکھا کہ اس نے کھانے کے ساتھ علاج کیا یہاں تک کہ اس نے بیماری سے چھٹکارا پا لیا تو اس کی تعبیر ہے کہ تندرست ہو جائے گا اور اگر اس نے بیماری سے چھٹکارا نہیں پایا تو تعبیر ہے کہ وہ مر جائے گا۔

(۲۰) اور وہ کھانا جو انتہاء درجے کا کھٹا ہے یہاں تک کہ وہ اس کو کھانے پر قادر نہیں تو یہ تکلیف دہ بیماری پر دلالت کرتا ہے اور ایسی بیماری پر جس کے ساتھ وہ نہیں کھا سکتا اور کسی انسان سے کھٹے کھانے کا لینا اس شخص سے کلام کے سنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۱) جس نے دیکھا کہ کھٹے کھانے تو وہ لے رہا ہے اور اس کو کھا کوئی دوسرا آدمی رہا ہے تو اس نے اگر اس کو کھا لیا تو اس کو غم اور بیماری پہنچے گی۔

(۲۲) جس نے دیکھا کہ اس نے اس کھانے پر صبر کیا اور اللہ تعالی کا شکر ادا کیا تو دلیل ہے کشادگی پائے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top