خواب میں کنپٹی دیکھنا

khwab me kanpati temple dekhna

(۱) دونوں کنپٹیوں کی تعبیر دو با برکت شریف بیٹے ہیں، چنانچہ کنپٹیوں میں کچھ ہونا اچھا یا برا بیٹوں میں کچھ ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۲) کبھی کنپٹی کی دلالت بیماری سے شفایاب ہونے پر بھی ہوتی ہے۔

(۳) کسی کے کانوں میں بیداری میں درد ہوتا ہو وہ خواب میں اپنی کنپٹیوں کو لوہا ہوتے دیکھے تو دلیل ہے کہ کان کی اس بیماری سے شفایاب ہو گا۔

(۴) کبھی اس کی تعبیر مال سے بھی کی جاتی ہے۔

(۵) خواب دیکھا کہ وہ کسی کی کنپٹی اکھیڑ رہا ہے تو تعبیر ہے کہ اکھاڑنے والا اکھاڑے جانے والے کے ایسے عظیم مال کو ضائع کرنا چاہتا ہے جس پر اسے فخر ہو۔

(۶) خواب میں کنپٹی کے بال اکھاڑنا غنی کے لئے مال کے چلے جانے اور غریب کے لئے قرض کی ادائیگی پر دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top