خواب میں جہاد دیکھنے کی تعبیر

Khwab me Jihad dekhne ki tabeer

(۱) جہاد کی تعبیر عیال کی قوت میں کوشش کرنے اور اچھی تعریف اور اچھی شہرت ہے۔

(۲) بعض علمائے تعبیر نے کہا ہے کہ جہاد خیر کے راہ پر گامزن ہونے اور سرکشوں اور معاندین کے ساتھ مناظرہ کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ جہاد کے لیے جا رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ غناء اور فضیلت اور آخرت کے درجات کو حاصل کرے گا۔

(۴) خواب میں کفار کے ساتھ خود کو قتال کرتے ہوئے دیکھنا اہل وعیال کے معاملے میں کوشش کرنے کی علامت ہے۔

(۵) کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے اسلحہ کے ساتھ جہاد کے لیے جارہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ مسلمان ہے اور دینی معاملات میں محنت کرنے والا اور گناہوں سے اپنے آپ کو بچانے والا ہے نماز اور زکوۃادا کرتا ہے۔

(۶) خواب دیکھا کہ لوگ جہاد کے لیے نکل رہے ہیں تو دلیل ہے کہ وہ لوگ اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کریں گے ان کے ساتھ اللہ تعالی کی مدد ہو گی، عزت وقوت اور جاہ وجلال ان کو نصیب ہو گا۔

(۷) کسی نے دیکھا وہ اکیلا لڑ رہا ہے اور تلوار لے کر دشمنوں کو دائیں بائیں جانب سے مارہا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ اپنے دشمنوں پر غلبہ پائے گا۔

(۸) کسی نے خواب میں خود کو اللہ کے راستے میں قتل ہوتے دیکھا تو دلیل ہے وہ فرحت، خوشی اور بہترین رزق پائے گا۔

(۹) خواب میں جہاد سے منہ موڑ لینا اہل وعیال کے معاملے سے توجہ ہٹانے کی اور اس کے دین میں فساد واقع ہونے اور خاندان کے متفرق ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۱۰) کسی نے دیکھا کہ وہ جہاد میں ہے اور اس کی مدد کی جارہی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی کمائی میں اس کو منافع ملے گا۔

(۱۱) کسی نے دیکھا کہ وہ حملہ کر رہا ہے تو تعبیر ہے اس کو مالِ غنیمت ملے گا اگر حالتِ جہاد میں ہو۔

(۱۲) اللہ کے دین کے دشمنوں کے ساتھ جہاد کر نا اہلِ ظلم ونفاق کو ڈرانے اور ان کے مقابلے میں مدد کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۳) دریا میں جہاد کرنا فقر، قدم اکھڑنے اور ہلاکت میں پڑ جانے کی دلیل ہے۔ اور دو دریائی دشمنوں کے قابو میں آنے کی دلیل ہے یا اپنا رزق تلاش کرنے یا ان لوگوں سے رزق طلب کرنے کی علامت ہے جن پر یہ دریا دلالت کرتا ہے۔

(۱۴) خواب میں باغیوں سے جہاد کرنے کی تعبیر دشمنوں سے دین کا بدلہ لینا یا آباء واجداد کا بدلہ لینا ہے اپنی یا بیوی کے سلسلے میں غیرت کرنے کی دلیل ہے۔

(۱۵) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ باغیوں کی جانب سے لڑ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ مرتد ہو گا یا اشارہ کہ ہے والدین کی نافرمانی کرے گا یا اس شخص کی مخالفت کرے گا جس کی اطاعت اس پر لازم ہے یا دلیل ہے کہ نماز چھوڑ بیٹھے گا۔

خواب میں غنیمت دیکھنا

Khwab me ghanimat dekhna

خواب میں غنیمت پانا کشادگی، خوشی، رزق، مطلوب میں کامیابی، مال میں برکت پر دلالت کرتا ہے، جس قسم کی غنیمت حاصل ہوئی ہے اس میں خاص طور پر زیادتی بھی ہو گی بشر طیکہ اس مالِ غنیمت میں خمس اللہ تعالیٰ کے لئے نکال دیا گیا ہو۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top