Khwab me jeyhun river dekhne ki tabeer
(۱) کسی نے دیکھا کہ وہ دریائے جیحون میں نہا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو ملک عظیم سے نوازے گا یا وہ کسی بڑے بادشاہ سے ملے گا۔
مقروض کے لیے یہ خواب قرض سے چھٹکارے کی علامت ہے اور مغموم کے لیے غم سے نجات کی دلیل ہے۔ اگر قیدی یہ خواب دیکھے تو قید سے نجات ملے گی اور فقیر کے لیے غناء کی بشارت ہے۔
(۲) دریائے جیحون بلادِ نجم پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۳) دریائے جیحون کے پانی کا بہنا فائدہ ملنے اور اقلیم عجم کی جانب سے تحائف ملنے کی دلیل ہے۔