خواب میں حضرت آدم علیہ السلام کو دیکھنا

Khwab me Hazrat Adam AS ko Dekhne ki Tabeer

(1) اگر کسی نے خواب میں حضرت آدم علیہ السلام کو دیکھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والے سے کوئی گناہ سرزد ہوا ہے، اس سے تو بہ کرنی چاہیے ۔

(۲) بعض مرتبہ خواب میں حضرت آدم علیہ السلام کو دیکھنا با دشاہت یا علم پر دلالت کرتا ہے ۔

(۳) خواب میں خود کو حضرت آدم علیہ السلام کو ذبح کرتے دیکھنا بادشاہ کے ساتھ غدر کرنے کی یا استاذ یا والدین کی نافرمانی کی دلیل ہے۔

(۴) اگر کسی نے آدم علیہ السلام کو خاص ہیئت میں دیکھا اور خواب دیکھنے والا صالح بھی ہے تو تعبیر یہ ہے کہ ولایت کی دولت سے سرفراز ہوگا ۔

(۵) اگر کسی نے دیکھا کہ گویا وہ حضرت آدم علیہ السلام سے کلام کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ علم کے زیور سے آراستہ ہو گا ۔

(۶) بعض علماء تعبیر نے کہا ہے بعض دفعہ آدم علیہ السلام کو دیکھنا کسی دشمن کے دام فریب میں آنے کے بعد پھر اس سے نجات پانے کی طرف اشارہ ہے ۔

(۷) اگر کسی نے خواب میں آدم علیہ السلام کو رنگ اور حالت کے متغیر ہونے کی صورت میں دیکھا تو دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا ایک مکان سے دوسرے مکان کی طرف منتقل ہوگا پھر اخیر میں پہلے والے مکان میں دوبارہ منتقل ہو گا ۔

(۸) اگر کوئی شخص خواب میں خود کو آدم علیہ السلام بنتا ہوا یا آدم علیہ السلام کا ساتھی بنتا ہوا یا آدم علیہ السلام کی صفت سے متصف ہوتا ہوا دیکھے تو اس کی تعبیر یوں ہے کہ صاحب خواب اگر خلافت کا اہل ہے تو خلافت پائے گا اور اگر عالم ہے تو لوگ اس کے علم سے بھر پور فائدہ اٹھا ئیں گئے یا اس کو ایسا علم نصیب ہو گا جس کی لوگوں میں کوئی برابری نہیں کر سکے گا ۔

(۹) بعض دفعہ خواب میں حضرت آدم علیہ السلام کا دیدار خوابوں کی تعبیر کرنے والے پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ دنیا میں سب سے پہلے خواب دیکھنے والے اور اس کی تعبیر کرنے والے حضرت آدم علیہ السلام ہی ہیں ۔

(۱۰) بعض مرتبہ خواب میں آدم علیہ السلام کا دیدار حج اور احباب کے اجتماع کی دلیل ہے۔

(۱۱) بعض مرتبہ آدم علیہ السلام کو خواب میں دیکھنا کثرت نسل پر دلالت کریگا ۔

(۱۲) بعض مرتبہ ان کو دیکھنے سے نسیان (بھول) کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۱۳) بسا اوقات حضرت آدم علیہ السلام کو دیکھنے کی تعبیر حیلہ ومکر سے کی جاتی ہے، یا دلی دشمن سے، ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزار نے سے جو معالج حیات یاز ہر ساز یا جنات و شیاطین کو حاضر کرنے اور ان کی زبان بولنے والا ہو۔

(۱۴) بسا اوقات آدم علیہ السلام کو خواب میں دیکھنا کھردرے لباس اور رونے پر دلالت کرتا ہے ۔

(۱۵) بعض وقت ان کو دیکھنا کھانے کے سبب تکلیف میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے ۔

(۱۶) بعض مرتبہ اس کی تعبیر مطلق سفر سے، اور کبھی اس جانب سفر سے جہاں حضرت آدم علیہ السلام کا نزول ہوا تھا، کی جاتی ہے۔

(۱۷) اور بعض دفعہ دیدار آدم علیہ السلام کی تعبیر اولادِ نرینہ کی کثرت سے کی جاتی ہے ۔

(۱۸) اگر خواب دیکھنے والا مریض ہو تو آدم کا دیدار اس مرض سے شفاء کی دلیل ہے اور بعض دفعہ خدام سے اور بعض مرتبہ بادشاہ کے مطیع ہونے سے بھی تعبیر کی جاتی ہے ۔

(۱۹) اگر کسی نے خواب میں آدم علیہ السلام کو ناقص الحال دیکھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ دیکھنے والے کے حال میں نقص پیدا ہو گا یا اس کی صنعت و پیشہ میں تبدیلی آئے گی اور اگر آدم علیہ السلام کو اچھی حالت میں دیکھے تو اس کی حالت بھی اچھی ہوگی۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top