خواب میں گدھ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me gidh vulture dekhne ki tabeer

(۱) اگر کسی نے رات کو اس کو خواب میں دیکھا تو اس سے مراد گندا اور احمق آدمی ہوتا ہے۔

(۲) اور اگر دن کو دیکھا تو یہ بیماری کی علامت ہے۔

(۳) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے گدھ پکڑا ہے تو دلیل ہے جنگ میں پڑے گا اور اس میں بہت خونریزی ہو گی اور ہو سکتا ہے کہ سخت بیمار ہو۔

(۴) اور بعض نے کہا کہ اگر کسی نے اپنے گھر میں دیکھا تو یہ مدد ہے جو وہ بھیجے گا۔

(۵) اور اگر کسی نے بہت سے گدھوں کو کسی شہر پر حملہ آور دیکھا تو اشارہ ہے کہ اس شہر کے باسیوں پر گھٹیا اور حرام خور فوجوں کا لشکر پوری کرے گا۔

(۶) اگر کسی بیمار نے اپنے گھر میں گدھ دیکھا تو دلیل ہے کہ وہ مر جائے گا یا اپنی بیماری کی وجہ سے موت کے قریب ہو جائے گا۔

(۷) گدھ رنگ ریزوں، مٹی کے برتن بنانے والوں اور جن کی صنعتیں شہر سے باہر ہیں ان کے لیے خیر اور نفع کی علامت ہیں اور ڈاکٹروں، بیماروں کے لیے بری علامت ہے۔

(۸) بہت سے گدھ دشمنوں پر اور گھٹیا وگنوار قوم کے آنے پر بھی دلالت کرتے ہیں، اور غلط قسم کے لوگ اور ایسے ہی مردوں کو غسل دینے والی قوم پر بھی۔

(۹) ایسے ہی گدھ گھروں میں چوروں اور حرام کمائی کرنے والوں پر بھی دلالت کرتے ہیں۔

(۱۰) ایسے ہی جدائی، وحشت، کھنڈرات اور بری باتوں پر بھی۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top