khwab me ghee dekhna
(۱) خواب میں گھی دیکھنا علمِ نافع اور شبہات سے خالص توحید پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے اس عورت پر جو جماع کے انتہاء پر اپنی طرف مائل کرنے والی ہو۔
(۲) جس نے کسی عورت سے گھی لیا جو کہ اس کے لائق نہ تھا تو اسے اس عورت سے فریب پہنچے گا اور اس سے نفرت کرتے ہوئے وہ زنا کرے گی خاص کر اگر وہ کسی برتن میں ہو اور گھی علم، فقہ اور قرآن پر بھی دلالت کرتا ہے اس کے لئے جو اس کا اہل ہو اور علم الادویہ پر بھی دلالت کرتا ہے اس کے نفع، شفاء اور اچھا نکلنے پر اور اس کی صفائی پر اور مال، غلہ، نفع، مال کی طلب، خوشحالی اور نرمی پر بھی دلالت کرتا ہے اس کے لئے جس پر سختی ہو اور بیمار کے لئے صحت پر دلالت کرتا ہے اگر اسے کھائے۔
خواب میں گھی فروش کو دیکھنے کی تعبیر
khwab me ghee farosh ko dekhna
(۱) اس کا خواب میں دیکھنا بڑے عالم پر اور مختلف فضائل والے پر اور لوگوں کے ساتھ علم اور مال میں شرکت کرنے پر دلالت کرتا ہے اور خود کو دیکھا کہ وہ اُس جیسا بن گیا ہے تو یہ کنوارے کے لیے کسی خوبصورت اور مالدار لڑکی سے شادی کی دلیل ہے۔
(۲) اور ”سمان“ کا خواب میں دیکھنا دلالت کرتا ہے خوشحال آدمی پر کہ جس کے اتباع کرنے والے اس کے زیرِ سایہ رہیں اور سمان کو خواب میں دیکھنا ایسے آدمی پر دلالت کرتا ہے جو لوگوں کے مال پر قبضہ کرے اس لیے کہ گھی بھی مال ہے۔
(۳) پس جس نے دیکھا کہ وہ گھی بیچ رہا ہے تو وہ فائدہ پائے گا اور کسی مالدار صاحبِ مال آدمی کے زیرِ سایہ ہو گا یا اس کے ساتھ رہے گا۔