Khwab me gazz dekhne ki tabeer
(۱) گز بالشت اور ساخت وغیرہ کی تعبیر سفرسے کی جاتی ہے اور سفر کی مقدار گز وبالشت کی مقدار کے مطابق ہوتی ہے۔
(۲) خواب میں دیوار یا زمین کو بالشت سے ناپنا کسی گاؤں کی طرف سفر کرنے کی علامت ہے۔
(۳) زمین کو بازو سے ناپنا حج کرنے یا جہاد کی سعادت حاصل کرنے یا طویل سفر کرنے کی دلیل ہے۔
(۴) خواب میں اپنی انگلیوں سے کسی محلے یا کمرے کو ناپنا اس بات کی دلیل ہے کہ صاحبِ خواب اس جگہ داخل ہونا چاہتا ہے یا اس میں داخل ہو گا۔